ناگپور سے آئی ایس آئی ایجنٹ نشانت اگروال گرفتار

ناگپور: 8اکتوبر ۔(ایجنسیز)متعلقہ فوٹوفوج کے دفاعی محکمے میں تعینات نشانت اگروال پر کئی حساس اور اہم اطلاعات آئی ایس آئی اور امریکی ایجنسی کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔اتر پر دیش اے ٹی ایس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) سے وابستہ ایک پاکستانی جاسوس کو فوج کی دفاعی میزائل ونگ مہاراشٹر کے ناگپور سے گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔
ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے ناگپور پولیس کمشنر بی کے اپادھیاے نے بتایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر ای ٹی ایس کے جوائنٹ آپریشن کی دوران یہ کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔ملزم کی شناخت نشانت اگروال کے طور پر ہوئی ہے اور وہ ناگپور میں برہموس میزائل اور فوج کے تحقیقاتی ونگ سے وابستہ تھا۔ یہاں وہ دفاعی محکمہ میں برہموس میزائل کے لیے ایندھن اور دیگرچیزیں تیار کیا کرتا تھا۔ یہ ایک ایسا میزائل ہے جوبحریہ فضائی اور بری فوج کے لئے استعمال ہوتا ہے۔انٹلیجنس ایجنسی اور اے ٹی ایس کو ملزم نشانت اگروال کی حرکات و سکنات پر شبہ تھا اور وہ اس پر نگرانی رکھ رہی تھی، جب انہیں اگروال کی سرگرمی کے تعلق سے کچھ شواہد ملے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم پر امریکہ اور پاکستان کو فوج کی خفیہ اطلاعات فراہم کرنےکاالزام ہے۔

Leave a comment