ناندیڑ:10اکتوبر(نامہ نگار) مدکھیڑتا مُگٹ ریلوے دوہری پٹریاں بچھانے کا کام آخری مرحلے میں ہے اسی دوران محکمہ ریلوے نے 9اکتوبر کی شام ساڑھے پانچ بجے حکام نے جانچ پڑتال کے بعد نئی پٹری پرٹرین چلائی ۔ ٹرین نارکر انٹرسٹی ایکسپریس پلی ٹرین تھی جومدکھیڑ ۔مگٹ ڈبل لائن پرچلائی گئی ۔ا ب بہت جلد اسی لائن پر دونوں جانب سے ریل گاڑیاں چلنے لگیں گی ۔مدکھیڑ تا مگٹ 9کلومیٹر لائن پر دوہری پٹریوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ لمبھ گاو¿ں تا مگٹ کے درمیان دوہری ریلوے لائن کا کام جاری رہنے سے 10اکتوبرتا18اکتوبر پراس لائن پر کچھ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں تو کچھ کاروٹ تبدیل کردیا گیاہے ۔سکندر آباد اورحیدر آباد ۔ پربھنی ۔منماڑ کی طرف آنیوالی اورمنماڑ سے سکندرآباد‘حیدرآباد جانے والی گاڑیوں کا راستہ ‘وقار آباد ‘ بیدر ‘ پرلی ۔ پربھنی ‘ اور منماڑ کردیا گیا ہے ۔ لمبھ گاو¿ں ،مگٹ کے درمیان ریلوے سگنلوں کی تنصیب اور دیگر کام تیزی سے جاری ہے ۔ محکمہ ریلوے نے پربھنی تا مدکھیڑدوہری لائن کی تنصیب کو منظوری دی تھی۔ پربھنی تا مرکھیل کاکام ہوچکاہے اور اس لائن پرگاڑیاں ایک سال سے زائدعرصہ سے چل رہی ہیں۔