بھوکر:10اکتوبر(نامہ نگار)شادی کالالچ دے کر نابالغ لڑکی کو بھگاکر اسکی عصمت ریزی کرنے والے ملزم کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے اور 30ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکیا ہے ۔ ضلع وسیشن جج ایم ایس شیخ نے 6 اکتوبر کو سزا کااعلان کیا ۔ حمایت نگر تعلقہ کے درے سرسم کے ملزم رام عرف اویناش اویناش دھاو¿جی راٹھوڑ عمر 26سال نے 5مارچ 2016 ئءکو حمایت نگر سے دسویں کا امتحان دینے گئی ایک نابالغ لڑکی کو اسکول سے ہی اغواءکرلیاتھا اور اسے شادی کرنے کالالچ دے کر آٹورکشہ میںسوار کرکے حدگاو¿ں اور پھر پربھنی اسکے بعد فوروہیلر گاڑی سے پنویل میں اپنے دوست کے روم پر لے گیاتھا ۔ اس وقت ملزم نے جبراً لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے ۔ 8 مارچ کو پولس نے پنویل سے ملزم او رمتاثرہ لڑکی کو حراست میں لیااور حمایت نگر پولس اسٹیشن لایاکر ملزم کے خلاف دفعہ 366‘376اوراطفال جنسی تشدد ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیا ۔ ڈی وا ے ایس پی یوگیش کمار گپتا نے معاملے کی تفتیش کی اور 12مئی 2016 کو عدالت میںچارج شیٹ دائر کی تھی ۔ اس مقدمہ میںنو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔ا س کے علاوہ نابالغ لڑکی کی گواہی بھی اہم ثابت ہوئی ۔ سیشن جج ایم ایس شیخ نے ملزم رام عرف اویناش کو دس سال قیدبامشقت کی سزاسنائی اور 30ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔