MPCC Urdu News 26 June 24

راہل گاندھی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر تلک بھون میں جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

ممبئی: کانگریس کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے ہیڈکوارٹر تلک بھون میں جشن منایا گیا۔ خوب ڈھول تاشے بجے اور پارٹی کے عہدیداران و کارکنان نے خوشی مناتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک 4 ہزار کلومیٹر کی بھارت جوڑو یاترا اور پھر منی پور سے ممبئی تک 6700 کلومیٹر کی بھارت جوڑو نیائے یاترا نکال کر ملک کی تصویر بدل دی۔ اس یاترا میں راہل گاندھی نے عام لوگوں کے مسائل سنے ۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کو بڑی جیت دلانے میں ان کا زبردست تعاون رہا۔ راہل گاندھی نے ملک کے سنگین مسائل پر مسلسل آواز اٹھائی ہے اور حکومت کی بدعنوانی کو بے نقاب کیا ہے۔ اب اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے کانگریس کارکنوں میں خوشی اور جوش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری پرمود مورے، مناف حکیم، سکریٹری سری رنگ برگے، رام وجے برنگلے، ڈاکٹر سواتی سندیپ واکیکر، دتا نندے، دھننجے کھٹپے سمیت عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading