مکہ معظمہ میں ناندیڑ کے ایڈوکیٹ ممتازعلی قادری کاا نتقال

ناندیڑ:15ستمبر(ورق تاز ہ نیوز) شہر ناندیڑ( مہاراشٹر) کے معروف الحاج ایڈوکیٹ ممتازعلی قادری کاآج 15 ستمبر بروز ہفتہ صبح سویرے حرکت قلب بندہوجانے سے مکہ معظمہ میں انتقال ہوگیا ۔وہ اپنی شریک حیات کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے مکہ معظمہ گئے ہوئے تھے ۔ انھوں نے تمام مناسک حج ادا کرلئے تھے ۔انھوں نے آج صبح بے چینی و بے قراری کی شکایت کی تھی اس کے بعدانھیں مکہ کے دواخانہ شریک کیاگیاتھا جہاں علاج کے دوران ان کی روح قفص عنصری سے پرواز کرگئی ۔ ا±نکے انتقال کی خبر جیسے ہی ناندیڑ شہر میں پہونچی ا±نکے سری نگر میں واقع رہائش گاہ پر ا±نکے ارکان خاندان سے ملاقات کے لیئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ لوگوں نے ا±نکے گھر پہونچ کر ا±نکے ارکان خاندان کو پ±رسہ دیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق 54سالہ ایڈوکیٹ ممتازعلی قادری کی تدفین مکہ ہی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ ‘تین لڑکے ‘چاربھائی ہیں ۔ اُن کے اچانک انتقال پُرملال سے ناندیڑ وکلاءحلقہ اور مذہبی حلقے میںغم واندوہ کی لہر دوڑگئی ۔ مرحوم گزشتہ 30 سال سے ناندیڑ کی عدالت میںوکالت کررہے تھے۔وہ حادثہ مقدمات کے ایک ماہر وکیل کی حیثیت سے مشہور تھے ۔ ان کے بڑے برادر ایڈوکیٹ نظیر علی قادری بھی ماہر قانون ہیں اور فی الحال واشیم کے لاءکالج کے پرنسپل ہیں۔مرحوم 9اگست کو اپنی شریک حیات کے ہمراہ حج کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔اُن کے ہمنو ناندیڑ کے معروف تاجر عبدالوحید بھی ہیں چنانچہ ممتازعلی قادری نے اپنی طبعیت خراب ہونے کے بارے میں بتایاتوان کی اہلیہ نے عبدالوحید سیٹھ کو بُلاکر کہاکہ اُن کے شوہر کودواخانہ لے جانا ہے لیکن دواخانہ پہونچنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ ممتازعلی قادری انتقال کرگئے ہیں ۔ مرحوم شریف النفس ‘کم سخن ‘ہنس مکھ اورنرم گفتار شخصیت کے مالک تھے ۔انھوں نے تہذیب فاو¿نڈیشن ناندیڑکاقیام عمل میں لایاتھا اس فاو¿نڈیشن کے لئے دو ایمبولنس گاڑیاں کاانتظام کیاتھا ااورناندیر میں پہلے سیوا بھاوی ڈائلاسیس سنٹر کابھی قیام عمل میں لایاتھا ۔ اس سنٹر سے ہزاروں مریض فیض یاب ہورہے ہیں ۔ ادارہ ”’ورق تازہ“ ایڈوکیٹ ممتازعلی قادری کے انتقال پُر ملال پراپنے گہرے رنج و افسوس کااظہار کرتا ہے ۔اور پرور دگار عالم سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ عطا کرے اور لواحقین کوصبر وجمیل دے۔اپنے تعزیتی بیان میں اخبارکے مدیراعلیٰ محمدتقی ‘خورشید احمد‘ایڈوکیٹ محمد بہاءالدین ‘محمدشفیع احمد قریشی ‘ قاضی محمداطہر الدین ‘ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی‘ڈاکٹرانیس قمر ‘ فیروزرشید‘خواجہ منیرالدین ‘ ایڈوکیٹ منیرالدین‘پروفیسرجلیل احمد نے ایڈوکیٹ ممتازعلی قادری کے ناگہانی انتقال پراظہار افسوس اور رنج کرتے ہوئے کہا کہ شہرناندیڑ ایک قابل اورہمدرد وکیل سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگیا ہے ۔خدا برتربزرگ اُن کی خطاو¿ں کو معاف کرے اور ان کی مغفرت کرے۔ (آمین)۔ 17 ستمبر بروز پیر بعد نمازِ عصر مسجدِ رفاعیہ سری نگر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے اِس طرح کی اطلاع مرحوم کے بڑے بھائی نذیر علی قادری نے دی۔

Leave a comment