ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر کو اُڑانے کاجعلی و گمنام مکتوب مدینہ نگر ناندیڑ کے جعلی وکیل شعیب احمد صدیقی کی گرفتار

0 2

ناندیڑ:15ستمبر(ایجنسیز)ناگپور میںآرایس ایس ہیڈ کوارٹر کو اڑانے کاجعلی ور بے نامی مراسلہ کی بنیاد پر ناندیڑ کے شعیب احمد صدیقی کے خلاف انسداددہشت گردی (اے ٹی ایس) کی شکایت پر وزیر آباد پولس اسٹیشن میں جرم درج کرلیاگیا ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ناندیڑ نے اس معاملے کی مزید تفتیش کرنے کی اجازت وزیر آباد پولس کو دی ہے چنانچہ پولس سختی اورباریکی سے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ناندیڑ کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے حوالدار رام دیال سنگھ پنکج سنگھ ٹھاکو کی وزیر آباد پولس اسٹیشن میں درج کردہ شکایت کے مطابق پول کمشنر ناگپور کے دفتر میں واقع خصوصی شاخ نے مورخہ 9جولائی 2018 کو مذکورہ جعلی مراسلہ کو اے ٹی ایس ناگپور کے حوالے کیا ۔ اس مراسلہ کو اے ٹی ایس ناگپور نے اے ٹی ایس ناندیڑکوروانہ کی ۔ اس مراسلہ میں کسی مراسلہ نگار کا نام نہیں تھا اس میں تحریر کیا گیاتھا کہ شیخ سعدول شیخ رسول ساکن گلی نمبر 2پاندان روڈ برکت کامپلکس ٹیپوسلطان روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ یہ شخص ناگپور کوگیاتھا ۔اس نے ناگپور میں آرا یس ایس کے ہیڈ کوارٹر کی ویڈیو فلم بنائی تھی ااور اسے اپنے سااتھ لایاتھا ۔ اور وہ ہیڈکوارٹر کو اڑانے کےلئے لگاتارناندیڑ سے ناگپور کا سفر کرتا رہا ۔مراسلہ میں یہ بھی لکھاتھا کہ کولہاپور کے اے ٹی ایس نے اس شخص کو کولہاپور کے مہالکشمی مندر سے حراست میں لیا تھا تاہم اس کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہ کرتے ہوئے اسے چھوڑدیاگیاتھا ۔جب یہ جعلی مراسلہ ناندیڑ پہونچا تو اے ٹی ایس ناندیڑ کے پولس آفسر گنیش کراڑ‘شرساگر مسکے اور اُبالے نے شیخ سعدل شیخ رسول کی تفتیش کی ۔تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ شیخ سعدل کبھی بھی ناگپور یاکولہاپور نہیں گیا ۔شیخ سعدول سے دستیاب معلومات کے مطابق اس کے والد کی ذاتی مِلک کے کھیت کے نقصان بھرپائی سے متعلق معاوضہ دلوانے کاوعدہ کرکے شعیب احمد صدیقی ولد ظہیر الدین صدیقی ساکن مدینہ نگر دیگلورناکہ ناندیڑ نے خود کو وکیل بتاکر شیخ سعدول کے والدکو گمراہ کرکے اُن سے 17تا18لاکھ روپے اینٹ لئے شعیب احمد صدیقی کے جعلی وکیل ہونے کی اطلاع جب شیخ سعدول کو ملی تو اس نے رقم واپس لوٹانے کاتقاضہ کیا تب ملزم شعیب صدیقی نے اس طرح کا مکتوب ناگپور کے اے ٹی ایس کو روانہ کیا۔یہ بھی پتہ چلا کہ اس طرح کے الگ الگ جعلی مکتوب ناندیڑ کے سنگرام دیوراو¿ گائیکواڑ نے ٹائپ کئے تھے اس طرح کی اطلاع پولس نے دی ہے ۔چنانچہ رام دیال سنگھ ٹھاکور کی شکایت پر وزیر آباد پولس نے شعیب احمد صدیقی ظہیرالدین صدیقی کے خلاف جرم نمبر 135/2018 درج کرلیاہے ۔ پولس نے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا ہے ۔شیخ سعدول کے والد سے دھوکہ دے کر لاکھوں روپے اینٹنے کے الزام میں پولس ‘اتوارہ پولس اسٹیشن میںشکایتت درج کرنے والی ہے ۔ اس خبر سے شہریان میںافسوس کااظہار کیاجارہا ہے ۔ اورخاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیاجارہا ہے۔