لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور ضلع میں کوئی مریض علاج سے محروم نہ رہے اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 7/ اکتوبر 2018 بروز اتوار کو بارشی روڈ لاتور میں اٹل مہا آروگیہ کیمپ کا منعقد کیا گیا ہے. اس صحت کیمپ کے لئے تمام تیاریاں جنگی پیمانے پر مکمل کی گئی ہیں.اس عظیم صحت کیمپ کا افتتاح اتوار کی صبح عمل میں آئے گا.یہ اطلاع وزیر اعلی کے خانگی معتمد ابھیمنیو پوار نے دی.ضلع کے تمام سماجی طبقات اور غربائ کو صحت کی خدمات و سہولیات کا حصول حقوق میں شامل ہے.لیکن یہ حقوق پہلے تمام سماجی طبقات کو یکساں حاصل نہ تھے.بلکہ مخصوص طبقات ہی اس سے مستفید ہوتے رہے.اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی قیادت میں ریاستی حکومت نے صحت عامہ کی سہولیات و خدمات سماج کے تمام طبقات کو یکساں فراہم کرنے کی غرض سے مختلف اسکیمات جاری کئے ہیں. ان میں سے آیوشیمان بھارت, مہاتما پھلے جن آروگیہ یوجنا, جیسے اسکیمات سے مریض مستفید ہورہے ہیں.اسی نہج کو آگے بڑھاتے ہوئے لاتور بارشی روڑ پر ہرنگول ریلوے اسٹیشن کے قریب اٹل مہا آروگیہ کیمپ کا افتتاح وزیر اعلی دیویندر فڑنمیس کریں گے. وزیر صحت گریش مہاجن, وزیر دیہی ترقیات پنکجہ منڈے, مملکتی وزیر صحت دیپک ساونت, وزیر امداد باہمی سبھاش دیشمکھ, وجئے دیشمکھ, مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں گے.اس عظیم صحت کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ صحت, ضلع انتظامیہ, میونسپل کارپوریشن , مختلف سمای تنظیمیں, مقامی عوامی نمائندے, اسکول و کالجس کےطلبائ رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں گے.اس کیمپ کے لئے 36 ایکر اراضی پر محیط شامیانہ نصب کیا گیا ہے.تاحال 2000 سے ڈاکٹرس لاتور پہنچ چکے ہیں. ایک لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے جن میں سے تقریبا 40000 مریضوں کے آپریشنس متوقع ہیں. 5 کروڑ روپیوں کی ادویات کا ذخیرہ کیا گیا ہے.مریضوں کی رہنمائی کے لئے 10 ہزار سے زائد والنٹیئرس تیار ہیں.مریضوں کے شہر کے مختلف علاقوں سے بیس بیس منٹ کے فاصلے سے لانے لیجانے کے لئے وسائل آمد و رفت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے. اس ضمن میں درپیش مسائل کے لئے 9823914222, ،9823177446 ,9422151100,9325462670, 9404274494,9011057777, سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی گئی ہے.اسی طرح دو لاکھ لوگوں کے طعام کا نظم بھی کیا گیا ہے.1 لاکھ مریضوں میں 40 ہزار خواتین, 35 ہزار مرد اور 25 ہزار اطفال کا شمار ہے.ان میں سے ضرورتمند مریضوں کے آپریشن کا بھی نظم کیا گیا ہے.