کنوٹ میں نوجوان کی نعش ملی

کنوٹ:14ستمبر۔(اکرم چوہان)شہر کے ریلوے اسٹیشن کے عقب میں جھاڑیوںں سے آج 30 سالہ نوجوان کی نعش ملی ۔ جسکی شناخت پرمود دت رام جادھو ساکن کھیرڈی کے طور پر ہوئی ہے ۔جو فی الحال شہر کنوٹ کے رام نگر میں قیام پذیرتھا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنوٹ پولس فی الفور جائے واردات پر پہنچ گئی اور نعش کوتحویل میں لے کر پنچنامہ کیا ۔ پولس کو جائے واردات سے پچاس میٹر کے فاصلے پر زہر کی بوتل ملی ہے جس میں اینڈرین نام کی دوا تھی ۔ پولس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اسی دوا کو پی کر خودکشی کی ہوگی ۔متوفی کی نعش کوپوسٹ مارٹم کےلئے ذیلی اسپتال بھیج دیاگیا ہے ۔ ڈاکٹر ثناءمہرین نے پوسٹ مارٹم کیا ۔پرمود کی شادی دیڑھ سال قبل ہی ہوئی تھی اوربیوی دوماہ سے مائیکہ گئی تھی ۔ایسا کہاجارہا ہےکہ بے روزگاری کے باعث نوجوان نے خودکشی کی ہے ۔13ستمبر کوگاو¿ں جانے کیلئے نکلا تھا۔بے روزگاری کے سبب ہی نوجوان نے خودکشی کی ہے اس طرح کا اندازہ لگایاجارہا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش کنوٹ پولسا اسٹیشن کے پی یس آئی ملیاسوامی ودیگر کررہے ہیں ۔

Leave a comment