پردھان منتری آواس یوجنا ” درخواست کی مدت میں توسیع

0 8

ناندیڑ: 14ستمبر( نامہ نگار) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں وزیراعظم رہائش اسکیم ( پردھان منتری آواس یوجنا) کے تحت قبل ازیں آن لائن گھر کُل مطالباتی سروے کیاگیاتھا تاہم کچھ ضرورت مندشہریان کو درخواست داخل کرنے کےلئے بھرپور وقت درکار نہیں ہوا ۔ اس لئے شہر میں شہریان کو درخواست داخل کرنے کیلئے تاریخ30-09-2018 تک مدت میںتوسیع کی گئی ہے ۔ اس تار یخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پرغور نہیں کیاجائے گا۔ ذریعہ ہذا شہریان کواطلاع دی جاتی ہے کہ قبل ازیں درخواست کرنے والوں کودوبارہ درخواست داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ آن لائن درخواست قبول کرنے کانظم علاقائی دفتر نمبر ایک تا چھ میں کیاگیا ہے ۔ اسی طرح مذکورہ اسکیم کی شرائط کے مطابق ضروری کاغذات کے ساتھ درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ اس طرح کی اطلاع ڈپٹی کمشنر (ویکاس ) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نے دی ہے