کنوٹ:24۔ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)زیر بحث سریکھا راٹھوڑ قتل معاملے میں 12ستمبر کو پولس کسٹڈی میں موجود معاون ملزم پرمود عرف اجئے تھورات کی معیاد ختم ہونے کے بعد ایل سی بی دستہ نے آج پیر24ستمبر کو کنوٹ عدالت میں پیش کیا۔جج جہانگیر پٹھان نے 14یوم کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ضلع کے لمب گاو¿ں میں گرفتار اجئے تھورات 12 ستمبر کوعدالت میں پیش کیاگیاتھا ابتداءمیں چھ یوم کی پولس کسٹڈی کے بعد چار یوم اور دو یوم کی توسیع کی گئی تھی ۔آج پیر کومدت ختم ہونے کے بعد ایل سی بی دستہ نے کنوٹ عدالت میں حاضر کیا۔ا س وقت کے دفاعی وکیل اشوک پوٹے نے پیروی کی اور مزید پولس کسٹڈی کی ضرورت نہیں ہے اس طرح کامطالبہ کیا ۔ جس پر ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ آنند ویدھ و ایڈوکیٹ راہول سون کامڑے نے پیروی کی
۔دونوں فریقین کی بحث کے بعد جج پٹھان نے ملزم تھورات کو14 یوم کیلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ۔سریکھاکے قتل کواب ایک ماہ گزرگیا ہے لیکن پولس کے ہاتھ کوئی اہم سراغ نہیں لگا ہے ۔معاون ملزم اشوک ٹاپا راٹھوڑ ہنوز پولس گرفت سے دور ہے ۔اصل قاتل ابھی تک لاپتہ ہے ۔اہم ملزم و مقتول کاشوہر وجئے ٹوپاراٹھوڑ‘ معاون ملزمین ویشالی مانے ‘اسکاشوہر شیش راو¿ مانے و اجئے تھورات ان تینوں کو عدالتی تحویل مل گئی ہے ۔فی الحال پولس تحویل میں ویشالی مانے ہے ۔ پولس ابھی تک اصل قاتل تک نہیں پہنچ سکی ہے ۔