ناندیڑ:جمعیت قلب ساز کی بھنگار ( اسکراپ) وصولی مہم

ناندیڑ: 24ستمبر ( راست) جمعیت قلب سا ز ناندیڑ کی جانب سے بھنگار ( اسکراپ) وصولی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کا مقصد گھروں میں موجود بے ضرورت سامان کو جمع کرکے اس سے حاصل شدہ رقم کو رفاہی خدمات میں استعمال کیا جاسکے۔ عموماً ہمارے گھروں میں، چھتوں، چھجوں، طاقوں کے علاوہ اسٹور روم، گودام، صحن، دفتر، دکان، فیکٹری وغیرہ میں ایسی بیسیوں بے ضرورت چیزیں بکھری پڑی رہتی ہیں جن کو ہم مہینوں یا برسوں استعمال نہین کرتے اور ان چیزوں کی وجہ سے گھروں کی پاکیزگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ ضرورت سے زائد مستعملہ کپڑوں کا ڈھیر، اخبارات کی ردّی، خراب شدہ الکٹرانک اشیائ، فریج، ایر کولر، فیان، واشنگ مشین، ٹیپ ریکارڈ، گرانڈر، استری، کمپیوٹرس، نیز ناقابل استعمال فرنیچر، لوہا، پلاسٹک، پیتل، تانبے، سلور، المونیم وغیرہ کی بے ضرورت چیزیں، تعمیری اشیائ، دروازے، کھڑکیاں وغیرہ کا ذخیرہ موجود رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے نوٹ بُکس، نصابی کتب، اسکول بیاگس وغیرہ بھی پڑے رہتے ہیں۔ اگر آپ ان تمام بے ضرورت اشیاءکا صحیح استعمال کریں یعنی جمعیت قلب ساز جیسے فلاحی و رفاہی ادارے کو دیں تو ان چیزوں کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم سے قلب ساز لنگر خانہ کی خدمات کو کامیاب انداز میں انجام دیا جاسکتا ہے ۔ جمعیت قلب ساز ناندیڑ کے نمائندے اسکراپ ( بھنگار) وصول کرتے ہوئے یہ فریضہ کامیاب انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ جب بھی آپ ارادہ کریں تو ہمارے مرکزی آفس قلب ساز لنگر خانہ، رحمت نگر، گولڈن بیکری کے پاس اپنا سامان پہنچاسکتے ہیں یا فون پر رابطہ کریں۔ ہمارے نمائندے آپ کے گھر تک ٹرالی کے ساتھ پہنچ کر اسکراپ ( بھنگار) و دیگر سامان وصول کرلیں گے۔ آپ صبح 10 بجے تا دوپہر 4 بجے تک ان نمبرات 9970713482,9923951742 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading