جے این یو پر لیفٹ اتحاد کا قبضہ اے بی وی پی کو ذلت آمیز شکست

0 16

نئی دہلی :16ستمبر(ایجنسیز)جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبہ یونین الیکشن میں ایک بار پھر لال پرچم لہرایا ہے۔ لیفٹ اتحاد نے سینٹرل پینل کی چاروں سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے جے این یو سے ایک بار پھر بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کو دور رکھا ہے۔ اے بی وی پی اس بار پرامید تھی کہ جے این یو میں اسے کامیابی ملے گی، لیکن ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔لیفٹ اتحاد کے صدرعہدے کے لئے لیفٹ اتحاد کے بالا جی، نائب صدر عہدے کے لئے ساریکا چودھری، جنرل سکریٹری عہدہ کے لئے لیفٹ اتحاد کے اعجازاحمد اور جوائنٹ سکریٹری کے لئے لیفٹ اتحاد کے اموتھا کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان چاروں امیدواروں نے بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔ سینٹرل پینل کے چاروں عہدوں کے لئے دوسرے نمبر پر اے بی وی پی رہی ہے۔ جبکہ آرجے ڈی کے جینت نے اپنی بہترین موجودگی درج کرائی ہے، انہیں تقریباً پانچ سو ووٹ ملے ہیں۔