واشنگٹن۔6(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ستمبر) امریکا میں گوشت کی پیکنگ اور سپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے نماز کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے گئے صومالیہ کے 138 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ہرجانے ک ے طور پر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق امریکی ریاست کولو راڈو میں قائم ’کارگیل میٹ سولوشنز‘ نامی کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر مسلمان ملازمین کو نماز کے لیے کام کے اوقات سے رخصت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور دوران ڈیوٹی نماز ادا کرنے والے ایک سو اڑتیس صومالی ملازمین کو نکال دیا تھا۔
امریکا میں ملازمین کے حقوق کی یونین جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کارگیل میٹ سولوشنز‘ جس کا صدر دفتر کنساس کے علاقے ویٹیچیسا میں ہے، نے نہ صرف نکالے گئے ملازمین کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے گی بلکہ وہ مسلمان ملازمین کے لیے نماز کے اوقات میں انہیں وقفہ مہیا کرے گی۔