جمعیت علماء ناندیڑ کی زیر نگرانی مفت رہنمائی مرکز برائے الیکشن کارڈ کا افتتاح

ناندیڑ: 8اکتوبر (راست) جمعیت علماءہند کی مرکزی و ریاستی قیادت بالخصوص جمعیت علماءمہاراشٹر کے صدر حافظ ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت پر کی گئی جمعیت علماءقدیم شہر ناندیڑ کے تمام ہی مخلص احباب و رفقاءکی انتھک کوششوں سے شہر ناندیڑ میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج سے متعلق عوام الناس میں نہایت ہی خوش آئند بیداری پیدا ہوئی ہے، جس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ شہر بھر میں جمعیت علماءقدیم شہر ناندیڑکی زیر نگرانی متعدد مفت رہنمائی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے والوں کا ایک جم غفیر ہمہ وقت قطار لگائے کھڑا ہے۔ عوام کے اسی ہجوم اور بیداری کے پیش نظر الحمدللہ جمعیت علماءقدیم شہر ناندیڑ نے گاڑی پورہ کے سرگرم و متحرک حضرات اور خدمت دین و ملت کے جذبے سے سرشار مخلص نوجوانوں کی کوششوں اور تعاون سے بڑی درگاہ حضرت مکہ شاہ ولی ؒ، گاڑی پورہ میں ایک نئے مفت رہنمائی مرکز برائے الیکشن کارڈ کا افتتاح کیا۔ اس رہنمائی مرکز کا افتتاح بروز اتوار بعد نماز عصر مولانا محمد جمیل صاحب (صدر جمعیت علماءبسمت) کی پرسوز دعا سے عمل میں آیا، اور الحمدللہ دعا کے بعد ہی سے اس رہنمائی مرکز پر الیکشن کارڈ کے لئے آن لائن ناموں کے اندراج کا کام شروع ہوچکا ہے۔ اس رہنمائی مرکز کے قیام میں جناب مشتاق پٹھان صاحب، مولانا وسیم حسینی صاحب، فہیم بھائی ، افسر بھائی، یوسف سر اور نوجوانان محلہ گاڑی پورہ برادرم سید شعیب علی، سرفراز خان، عبدالنبیل، محمد عمران، شیخ شاہ زیب اور دیگر متعدد مخلص دوستوں کا نہایت اہم رول رہا۔ جمعیت علماءقدیم شہر ناندیڑکے ذمہ داران مولانا سید آصف ندوی، حافظ عبدالرشید عابد، مولانا وسیم حسینی صاحب، جناب شوکت علی صاحب ، حافظ جنید صاحب (امام مسجد دولہے شاہ رحمن)، حافظ عبدالحفیظ (مکتب تعلیم القرآن) محمد عبدالسمیع، ڈاکٹر شیخ سکندر اور دیگر متعدد احباب نے اپنی محنتوں اور کاوشوں سے اس رہنمائی مرکز کے قیام کے عمل کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

Leave a comment