عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹرمعاملہ : ڈی جی ونجارااور این کے امین بری

عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹرمعاملہ میں ڈی جی ونجارااور این کے امین کو راحت مل گئی ہے۔ سی بی آئی کورٹ نے ان دونوں کو تمام معاملوں سے بری کردیا ہے ۔30اپریل کو سماعت کے بعد عدالت نے معاملے پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔۔ آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ان دونوں کو فرضی انکاؤنٹر سے جڑے تمام مقدمات میں بری کردیاہے۔ عدالت نے ڈی جی ونجارااور این کے امین کے خلاف جاری تمام کاروائیوں کو بھی روکنے دینے کا حکم دیاہے۔

گجرات میں عشرت جہاں تصادم معاملہ سمیت کئی دیگر معاملات میں ملزم رہے سابق ڈی آئی جی ڈی جی ونجارا، جنہوں نے گذشتہ اسمبلی الیکشن سے قبل سرگرم سیاست میں داخل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، نے کہا تھا کہ اب ان کی ترجیج تمام مجرمانہ مقدمات میں کلین چٹ حاصل کرنا ہےاوراس کے بعد ہی وہ سرگرم سیاست میں آنے کے بارے میں غورکریں گے۔