دھڑکن سے چارج ہونے والا پیس میکر

بیجنگ،دومئی. سائنسدانوں نے ایسا پیس میکر تیار کیا ہے جو بیٹری سے نہیں بلکہ دل کی دھڑکن سے چارج ہو سکے گا۔سائنسی پرچہ ’نیچر کمیونکیشنس‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق چین اور امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے یہ پیس میکر تیار کیا ہے اور اس کا سور پر کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے۔محققین کے مطابق یہ ڈیوائس فی الحال موجود پیس میکر سے چھوٹی لچیلی اور ہلکی ہے۔ اسے امپلائنٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسے ٹریبولیکٹرک نینوجنریٹر کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو دل کی دھڑکن سے انرجی حاصل کرتا ہے اور انرجی کو الیکٹریسٹی میں تبدیل کرکے ڈیوائس کو فنکشنل رکھتا ہے اور لمبے وقت تک چلتا ہے۔چین کے سائنس اکیڈمی کے تحت آنے والے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف نینوانرجی اینڈ نینو سسٹم کے محققین لی جھاؤ نے بتایا کہ سور کے دل کا حجم انسان کے دل کے برابر ہوتاہے اس لیے ڈیوائس کا تجربہ اس جانور پر بہتر تھا‘۔پروفیسر لی نے کہا،’سوروں میں اس ڈیوائس کو فٹ کیے جانے پر ’ایچ کارڈیک موشن سائیکل‘میں 0.377 مائکروجول انرجی سے زیادہ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوائس کی طبی جانچ ہونے کے بعد ہی اس کی کامیابی کی ضمانت کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے‘۔ انہوں نے کہا،’ہماری اسے مزید ہلکا اور بہتر بنانے کی کوشش ہوگی۔