ورلڈکپ میں ہند۔پاک میچ سے قبل بڑا نکشاف

لندن:(ایجنسیز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 16 جون کو ہونا ہے اور اس میچ سے پہلے ہی ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ہندوستان کے خلاف وکٹ گرنے کا جشن الگ طریقہ سے منانے کی اجازت مانگی تھی۔ سرفراز اور ٹیم پاکستان نے پی سی بی سے اس معاملہ پر بات کی تھی۔ دراصل پاکستانی ٹیم ہندوستانی ٹیم کے فوجی ٹوپی پہننے پر چراغ پا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ مارچ میں ٹیم انڈیا نے رانچی ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف فوجی رنگ کی ٹوپی پہنی تھی ، جس کے بعد پاکستان میں اس کے خلاف کافی مخالفت کی آواز اٹھی تھی۔ویسے آپ کو بتادیں کہ سرفراز احمد کی ورلڈ کپ میچ میں ٹیم انڈیا کے خلاف الگ طرح سے جشن منانے کی اجازت کو پی سی بی نے خارج کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی سنچری لگاکر مصباح الحق کی طرح پشپ اپس لگا سکتے ہیں ، لیکن وکٹ لینے کے بعد کسی الگ طرح کے جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ویسے سرفراز احمد کی الگ طرح سے جشن منانے کی فرمائش سے پہلے پاکستان میں دھونی کے گلووز کا معاملہ بھی گرمایا ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دھونی نے جو وکٹ کیپنگ گلووز پہنے تھے ، اس میں بلیدان ( قربانی ) کا نشان بنا تھا جو کہ پیرا اسپیشل فورس کے کمانڈو پہنتے ہیں۔اس پر آئی سی سی نے دھونی سے یہ گلووز ہٹوانے کیلئے کہا ہے ، لیکن بی سی سی آئی اس معاملہ پر دھونی کے ساتھ کھڑی ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق دھونی کے گلووز کو لے کر پہلے ہی آئی سی سی کو بتا دیا گیا تھا ، ایسے میں سوال یہ ہے کہ جب بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو پہلے ہی دھونی کے گلووز پر فوج کے بیج کی جانکاری دیدی تھی تو اب آئی سی سی کو اس معاملہ میں اعتراض کیوں ہے۔اس درمیان پاکستان حکومت کے وزیر چودھری فواد حسین نے دھونی کے خلاف بیان دیا ہے۔ ان کے مطابق دھونی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لئے گئے ہیں نہ کہ مہابھارت کیلئے۔ ہندوستانی میڈیا میں یہ کیا بحث چل رہی ہے … میڈیا کا ایک طبقہ جنگ سے اتنا متاثر ہے کہ انہیں شام ، افغانستان یا روانڈا بھیجا جانا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading