نئی دہلی :18اکتوبر (ایجنسیز)ہندوستان میں تہواروں کا سیزن چل رہا ہے۔ ایسے میں ٹو وہیلرس بنانے والی کمپنیاں صارفین کو راغب کرنے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک آفر پیش کررہی ہیں۔ اس طرح اگر آپ نئی بائیک لینے کی سوچ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھا موقع ہے۔ کیونکہ ملک کی ٹو وہیلر بنانے والی بڑی کمپنی ہونڈا اپنے اکٹیوا 5 جی اسکوٹر پر شاندار آفر لے آئی ہے ، جس کا فائدہ اٹھا کر آپ اس کو صرف 3131 روپے میں خرید سکتے ہیں۔دراصل دہلی کے شو روم میں ہونڈا اکٹیوا 5 جی کے اسٹینڈرڈ ویریئنٹ کی قیمت 53865 روپے ہے ، وہیں دہلی میں اس کے ڈیلکس ویریئنٹ کی قیمت 55730 روپے ہے۔ جبکہ دہلی سے باہر اس کے اسٹینڈرڈ ویریئنٹ کی قیمت 62627 روپے ہے۔ کمپنی اس آفر کے تحت 95 فیصد تک کا فائنانس کررہی ہے۔ یعنی آپ اکٹیوا 5 جی کو پانچ فیصد کی ادائیگی کرکے صرف 3131 روپے میں اپنے گھر لاسکتے ہیں۔اتنا ہی نہیں اس میں آپ کو پروسیسنگ فیس بھی نہیں دینی ہوگی۔ اس طرح آپ کو 7500 روپے کا فائدہ ہوگا۔ اگر آپ اس آفر کا فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ اپنے کسی نزدیکی ہونڈا شو روام میں جائیں اور آفر کی بابت معلوم کریں۔ بتادیں کہ اس آفر کا فائدہ لینے سے پہلے آفر کے بارے میں اچھی طرح سے جان لیں ، کیونکہ اس طرح کے آفر کے بارے میں کچھ شرائط ہوتی ہیں۔