آنکھ ایک نازک عضو، کیسے کریں اس کی حفاظت

آنکھ بڑا نازک عضو ہے آنکھوں کی بیماریوں کا گھریلو علاج بعض صورتوں میں خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے آنکھوں میں اندھا دھند ہر اچھی بری چیز ڈالے جانا بہت خطرناک ہے۔ آنکھوں کی الرجی بھی آنکھوں کی سوزش کا اہم سبب ہے۔ سوزش الرجی کی وجہ سے ہو تو اس کا پتا لگانا مشکل … Read more

سبزی خور گوشت خوروں کی نسبت کمزور

آئے دن ہم یہ سن رہے ہوتے ہیں کہ گوشت نہیں کھانا چاہیے اور سبزیوں، دالوں اور پھلوں پر ہی گزارا کرنا چاہیے۔ یہ سوچ دنیا بھر میں ایک تحریک کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے لیکن ماہرین نے حالیہ تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ صرف ویجی ٹیریئن پر انحصار کرنے کا نتیجہ دماغی صحت … Read more

گنج پن کا شکار افراد صرف اپنی خوراک پر توجہ دیں۔۔۔ کیا سبزیاں کھانا گنج پن کیلئے مفید ہےَ؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ گنج پن کا شکار نہ ہوں؟ تو متوازن غذا روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنالیں۔ درحقیقت طبی سائنس میں ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں کہ صرف پھلوں یا سبزیوں تک غذا کو محدود کرنا بال گرنے یا گنج پن کے عمل کو تیز تر کرسکتا ہے۔ 2006 کی ایک تحقیق … Read more

چاند پر اترتے ہوئے بھارتی خلائی گاڑی کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا

بھارت کا خلائی جہاز طے شدہ پروگرام کے مطابق ہفتے کے روز جب چاند پر اترے گا تو وہ دہلی میں ڈیڑھ اور ڈھائی کا درمیانی وقت ہو گا۔  چاند کے بعد بھارت کی نظریں چاند پر جمی ہیں۔

جلد موت کا خطرہ بڑھانے والی عام عادت کہیں آپ میں بھی تو نہیں؟ 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہارٹ اٹیک یا فالج سے اموات کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ آج کل لوگوں میں پائی جانے والی ایک عام عادت ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امپرئیل کالج لندن کی تحقیق … Read more

اب جی بھر کر کھائیں گوشت، نئی تحقیق نے سب کو دنگ کر دیا

 ایک حالیہ تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف سبزیوں پر انحصار کرنے کا نتیجہ دماغی صحت کےلیے کچھ اچھا نہیں نکلتا۔  تحقیق برطانوی ادارے ’’نیوٹریشنل انسائیٹ‘‘ سینئر تحقیق کارہ ڈاکٹر ایما ڈربی شائر کی نگرانی میں کی گئی ہے جس کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’بی ایم جے نیوٹریشن، پریوینشن اینڈ ہیلتھ‘‘ کے … Read more

لو بلڈپریشر کو نظرانداز کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

خواتین میں اینمیا یعنی خون کی کمی بہت عام ہے۔ اس کے باعث لو بلڈ پریشر اور کئی مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں جیسے کمزوری، سر چکرانا، سر درد، چڑ چڑاپن، تھکن اور کام میں دلچسپی کا فقدان پایا جاتا یے۔ بعض لوگوں میں لو بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتی اور صرف … Read more

پچھلی سیٹ پر بچوں کا تحفظ، گاڑیوں میں خصوصی آلات لگانے کا فیصلہ

یہ فیصلہ چھوٹے بچوں کی ہلاکت کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے، جنہیں والدین، دوران سفر اکیلا چھوڑ کر، کار بند کر کے کچھ دیر کے لیے باہر نکل جاتے ہیں۔

سوڈا ڈرنک پینے والوں کو ناگہانی موت کا خطرہ کیسے زیادہ ہوتا ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں

دس یورپی ممالک میں 451,000 افراد پر بیس سال تک کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور ان کےلیے ناگہانی موت کا خطرہ، کبھی کبھار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ اعدادوشمار کی بات کریں تو … Read more

فیس بک کے کروڑوں صارفین کے فون نمبرز اور دیگر معلومات لیک

اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ فیس بک کے 41 کروڑ 90 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ایک آن لائن سرور پر موجود ہے جسے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

موٹاپے کی ایک اور عام سی وجہ، جس سے شاید آپ بے خبر ہوں!

کیا آپ جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ خوراک نہیں بلکہ نیند کی کمی ہو۔ یہ بات ایک حالیہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو بالغ افراد 6 گھنٹے سے بھی کم سوتے ہیں ان کے موٹے ہونے … Read more

فاقہ ڈائٹنگ کا مترادف

آسٹریا کے طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ سے کہیں بہتر ہے کہ ہر تیسرے دن، یعنی ایک دن چھوڑ کر اگلے دن، مکمل فاقہ کیجیے۔ طبی تحقیقی جریدے ’’سیل میٹابولزم‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہرین نے بتایا ہے … Read more

ہر دل عزیز جنک فوڈز خطرناک بیماریوں کی جڑ

نوجوان نسل اور کم عمر بچوں میں موٹاپا، امراض قلب، گردوں کی خرابی اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں اضافہ آج کل کے دور میں زیادہ تر لوگ فاسٹ فوڈز کو کھانا پسند کرتے ہیں اور گھر کے کھانے پر اس کو ترجیح دیتے ہیں۔ نوجوان نسل کا زیادہ رجحان بھی باہر کے کھانوں اور … Read more

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات کون سے ملازمین کو فارغ کر دیا ہے ؟

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ برخاست کئے جانے والے ملازمین میں ٹیکنالوجسٹس، فارماسسٹس، فزیوٹھراپسٹ، اسپیچ تھراپسٹ، آپٹومیٹرسٹ سائنٹسٹ، نیوٹریشنٹس، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹس، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹس، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹس، میڈیکل ایمیجن ٹیکنالوجسٹس، اور مینجمنٹ افسران و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز شامل ہیں … Read more

ای سی جی کے ذریعے مریضوں کی عمر اور جنس کا تعین اب چٹکیوں میں

سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کو عام الیکٹروکارڈیوگرام (ای سی جی) پر آزمایا ہے اور اس سے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں منصوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) یا اے آئی نے صرف ای سی کو دیکھتے ہوئے مریض کے عمر اور جنس کا بڑی حد تک درست اندازہ لگایا جو ایک اہم … Read more

دنیا بھر میں خسرے کی وبا میں خطرناک حد تک اضافہ

عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں خسرے کی انفیکشن میں اضافے کی روک تھام کیلئے فوری اقدام درکار ہیں کیونکہ یہ انفیکشن خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اس سال یعنی 2019 میں دنیا کے مختلف ملکوں سے اب تک خسرے کے تقریبا تین لاکھ پچاس ہزار کیسز کی اطلاع موصول ہوئی ہے جو 2006 کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس وقت کے مقابلے میں بھی یہ اعداد و شمار تین گنا زیادہ ہیں۔ ابھی 2019 کے ختم ہونے میں کچھ ماہ باقی ہیں اس لیے اس تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر علاقے میں خسرے کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور استثنیٰ صرف امریکی خطے میں ہے۔ عالمی ادارے کے  ڈیپارٹمنٹ آف ایمیو نائزیشن ویکسینز اور بائو لاجیکلز کی ڈائریکٹر کیٹ او برائن کا کہنا ہے کہ اس اعداد و شمار کے ساتھ دنیا پیچھے کی جانب لوٹ رہی ہے اور 2020 تک  اس خطرناک بیماری کے خاتمے  کیلئے درست راستے پر نہیں ہے۔ اگر چہ خسرہ خطرناک مرض ہے لیکن اس کی روک تھام بڑی حد تک ممکن ہے۔  ڈائریکٹر کیٹ او برائن کہتی ہیں کہ جہاں تک خسرے کی صورتحال کا تعلق ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے خاص طور پر بچوں کی صحت کیلئے۔ اس کے ساتھ ساتھ بالغ اور بڑی عمر کے افراد کیلئے اشارہ بھی ہے کہ ہمارے مدافعتی نظام میں بھی کوئی کمی ہے۔  یورپ کی ایک علاقائی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ چار ممالک البانیہ، جمہوریہ چیک، یونان اور برطانیہ ان ملکوں کی صف سے نکل گئے ہیں جن کو خسرے سے پاک ملک قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم آسٹریا اور سوٹزلینڈ خسرے سے پاک ملکوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں اور جہاں گزشتہ 36 ماہ کے دوران اس مرض کے سامنے آنے کی خبر نہیں ملی۔ او برائین کا کہنا ہے کہ بچوں کو ویکسین نہ ملنے کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بعض اوقات والدین کیلئے یہ مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین کیلئے کسی کلینک تک لے جا سکیں۔ ڈائریکٹر کیٹ او برائن کہتی ہیں کہ ویکسین کے محفوظ ہونے کے بارے میں غلط معلومات کی وجہ سے بھی  ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ پیدا ہوتی ہے۔ ڈائریکٹر کیٹ او برائن کا کہنا ہے کہ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ترقی یافتہ اور متمول ملکوں میں بعض ایسی کمیونیٹیز موجود ہیں جو اپنے مذہبی اور سماجی اعتقادات کی وجہ سے ویکسین کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر او برائن توجہ دلاتی ہیں کہ بعض ملکوں میں جنگوں اور حساس صورتحال کے پیش نظر ویکسین کی لوگوں تک فراہمی ہی مشکل ہو جاتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ ویکسین کے استعمال کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی سیاسی تنازعے میں ویکسین کا کوئی رول نہیں ہوتا اور اس لیے اس پر کبھی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ مزید معلومات کیلئے اس کلپ پر کلک کریں:  

کچن میں موجود ایک عام چیز ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھ سکتی ہے، تفصیل جانیے

ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ … Read more

اینٹی بایوٹکس سے بھی ہر ممکن حد تک پرہیز کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گٹھیا سے محفوظ رہیں تو دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بایوٹکس سے بھی ہر ممکن حد تک پرہیز کیجیے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کی صحت سے متعلق دس سالہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ … Read more

یوگنڈا: ایبولا وائرس سے ایک اور ہلاکت، کیسز کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی

افریقہ کے تین ممالک کانگو، یوگینڈا اور روانڈا میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 سے زائد ہے جبکہ صرف کانگوں میں اس مرض سے اب تک 1893 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں ای سگریٹ سے پہلی ہلاکت

امریکہ میں ایک سرکاری سروے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہر پانچ  میں  سے ایک ہائی سکول سنیئر نے نکوٹین کے لیے ویپ استعمال کیا۔ 

برطانیہ: بریگزٹ کے اگلے روز کاروں کی پیداوار نہیں ہوگی: ٹویوٹا

ٹویوٹا کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ بریگزٹ کے بعد اُس وقت اصل صورت حال کیا ہوگی۔

چار گھنٹے سوئیں، صحت مند رہیں

ایک صحتمند مردوعورت کے لیے روزانہ 8 گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہوتی ہے جبکہ بعض افراد صرف چار گھنٹے ہی سوتے ہیں اور بھرپور صحتمند زندگی گزارتےہیں۔ ماہرین نے اب اس فرق کی وجہ بعض جینیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا ہے۔ بعض لیڈر مثلاً برطانوی وزیرِ اعظم ، مارگریٹ تھیچر کی چار گھنٹے کی … Read more

بھارتی خواتین خلا بازوں کا خلا میں جانے کا خواب ادھورا رہ گیا

گگن یان مشن کی افتتاحی پرواز میں کسی بھی خاتون خلاباز کے شریک ہونے کا امکان نہیں کیوں کہ اسرو فی الحال فوج کے تجربہ کار پائلٹوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

پولیو کے خلاف پروپیگنڈا، 31 اکاؤنٹس بلاک

سوشل میڈیا پر انسداد پولیو ویکسین کے خلاف متعدد مہمات شروع ہونے کے بعد فیس بک نے حکومتی پولیو پروگرام کی درخواست پر پروپیگنڈہ کرنے والے 31 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کردیے۔ پیر کے روز سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کرنے لگی کہ صوابی میں پولیو ویکسین کے باعث ایک سالہ بچی … Read more

کینسر سے بچیں، گوشت کم کھائیں

اگر زندگی میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ جبکہ گوشت کھانا کم کردیں۔ زیادہ پروٹین والی سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا لمبی زندگی کے ساتھ بڑھاپے میں صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی … Read more

کوئلے کے بجلی گھر اور موسمیاتی تبدیلیاں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 7861 بجلی گھر موجود ہیں، جن سے نکلنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ  گیس سے عالمی حدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی پر امریکی رکنِ کانگریس کی تشویش برقرار

فیس بک نے رواں برس جون میں یہ اعلان کر کے امریکی قانون سازوں اور ریگولیٹرز کو حیران کر دیا تھا کہ وہ 2020 میں ’لبرا‘ کے نام سے اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔