
یہ بات ایک حالیہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو بالغ افراد 6 گھنٹے سے بھی کم سوتے ہیں ان کے موٹے ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی کمی آپ کی جسمانی خوبصورتی، مزاج اور صحت ہر چیز پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی سے جسم و ذہن پر طاری ہونے والی تھکاوٹ جسمانی وزن میں اضافے اور بیماریوں کے خلاف جسم میں سرگرم مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند چہرے پر جھریوں کا باعث بنتی ہے اور آنکھوں کے گرد حلقے بھی بدنمائی میں اضافہ کردیتے ہیں مگر زیادہ وقت تک جاگنے کے نتیجے میں جسمانی میٹابولزم کی رفتار سست ہوتی ہے اور کھانا ہضم نہیں ہوپاتا جبکہ آپ مزید کیلیوریز مسلسل جسم کا حصہ بنارہے ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں موٹاپا خودکار طور پر آپ کو شکار کرلیتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیند کی کمی سے مردوں میں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ بلڈپریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک