ناندیڑ:نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ناندیڑ کے سابق کارپوریٹر جناب غلام غوث خان صاحب کا آج 13 ستمبر 2026ء بروز اتوار رات 1:45 بجے بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے۔ (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ)۔ الله تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
مرحوم، جناب ڈاکٹر مجاہد خان صاحب، جناب مصطفیٰ خان صاحب (صدر مدرّس، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن)، جناب امجد خان صاحب (انکم ٹیکس کنسلٹنٹ) اور محترمہ فہیم خاتون صاحبہ (صدر معلّمہ، مدرسہ تحتانیہ مدینتہ العلوم (ذکور)، لال باڑہ، ناندیڑ) کے والد محترم تھے۔
ان شاء الله! مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دو پہر 3 بجے مسجدِ قریشیہ (بارہ امام)، منیار گلّی، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین مکہ مسجد قبرستان میں عمل میں آئے گی۔