سنڈے اسپیشل بالی ووڈ نیوز

عوام کو ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار

thugs
سوپر اسٹار امیتابھ بچن، عامر خان، کیٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کی اسٹار کاسٹ پر بنی فلم جو 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کے لئے تیار ہے کے پوسٹرس، پراموز اور ٹیزرس کی ایک کے بعد ایک ریلیز سے عوام میں اس فلم کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے ۔ یش راج فلمس پروڈکشن کے بینر پر بنائی گئی اس فلم کا ڈائرکشن وجئے کرشنا آچاریہ نے کیا ہے۔ یہ فلم 1839 کی ایک تاریخ پر مبنی ہے۔ فلم کو مالٹا اور راجستھان کے بہترین لوکیشنس پر فلمایا گیا اسے ڈیجیٹل آئی ناکس فارمیٹ میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فارمیٹ میں بنی یہ پانچویں ہندوستانی فلم ہے اس سے قبل دھوم 3، بینگ بینگ، باہوبلی 2 اور پدماوت کو بھی آئی ناکس فارمیٹ میں ہی شوٹ کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار کی صحت میں تشفی بخش سدھار

dilip
دلیپ کمار جنہیں کچھ دنوں پہلے دو تین قے اور سانس لینے میں تکلیف سینہ میں درد کی شکایت پر ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں داخل کرایا تھا۔ اب وہ ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد اپنی رہائش گاہ واقع پالی ہل میں تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں 95 سالہ اداکار کا ڈاکٹرس ہر روز ان کے مکان پر دیکھ بھال کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ پچھلے دو سال سے دلیپ صاحب کو نمونیا کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کروایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمر کے اعتبار سے اب وہ کافی کمزور بھی ہوگئے ہیں۔ اور ان کی یادداشت بھی ساتھ نہیں دے رہی ہے۔
سورج پنچولی کریں گے سٹیلائٹ شنکر
سورج پنچولی کی اگلی فلم سٹیلائٹ شنکر ہوگی جسے ٹی سیریز کے بینر پر بنایا جارہا ہے جسے سنے ون اسٹوڈیوز مراد کھتیانی اور اشون ورڈے پروڈیوس کررہے ہیں۔ عرفان کمال اس کے ڈائرکٹر ہوں گے۔ یہ فلم ایڈوینچر کے سپاہی کی ہے جو ہندوستان کی کھوج کرتا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ دس اہم کوینس پر کی جائے گی۔ فلم جلد ہی فلور پر چلی جائے گی۔ مزید اسٹار کاسٹ کا بھی جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔
2.0 کے تھڑیکل حقوق کی دھرما پروڈکشن کی جانب سے بھاری قیمت میں خریداری

2.0
رجنی کانت اور اکشے کمار اسٹار فلم 2.0 کے ہندی تھڑیکل حقوق پروڈیوسر کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن نے کافی بھاری قیمت میں خرید لئے ہے۔ سائنس فکشن اس ڈرامہ میں اکشے کمار پہلی بار ایک خطرناک نگیٹیو کردار نبھا رہے ہیں۔ لائیکا پروڈکشن کے بینر پر بنائی گئی اس فلم کو شنکر ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتہ ریلیز کیا گیا جسے پسند کیا جارہا ہے۔ چار سو کروڑ کے بجٹ کو مختص کرکے شروع کی گئی اس فلم کا بجٹ اب پانچ سو کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔ فلم کو پوری طرح گرافکس کے ساتھ ساتھ تھری ڈی انمیٹ فارمیٹ میں فلمایا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس کے ایکشن سیکوینس حیرت انگیز ہوں گے۔ فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کلکشن کی بھی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ فلم کو 29 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

’’میڈ ان چائنا‘‘ کی شوٹنگ کا حیدرآباد سے آغاز
ہارر کامیڈی فلم ’’استری‘‘ کے سوکروڑ کلب میں داخلہ کے بعد پروڈیوسر دنیش ویجن نے اپنی اگلی کامیڈی فلم میڈ ان چائنا کی شوٹنگ کا حیدرآباد سے آغاز کردیا ہے۔ اس فلم میں راجکمار راؤ ہی مین لیڈ کررہے ہیں لیکن فلم کی استری یعنی شردھا کپور اس فلم میں نہیں ہے۔ ان کی جگہ ناگن فیم مونی رائے نے لے لی ہے۔ فلم میں راجکمار راؤ ایک گجراتی نوجوان کا کردار کررہے ہیں جس کا کاروبار کچھ خاص نہیں چل رہا ہے اس لئے وہ اپنی قسمت آزمانے چین کا سفر کرتا ہے۔ اس کامیڈی فلم کا ڈائرکشن نکھل کررہے ہیں جنہیں ان کی ایک گجراتی فلم رانگ سائیڈ راجو کے لئے قومی ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔ میڈ ان چائنا ان کی پہلی ہندی فلم ہے۔ اس فلم میں بومن ایرانی کا اہم کردار ہے۔ انہوںنے دنیش ویجن کے لئے بینگ سائرس اور کاک ٹیل جیسی فلمیں کی تھیں۔

Leave a comment