حیدرآباد / (سیاست نیوز) اذاں انٹرنیشنل اسکول کے عصمت ریزی معاملے میں ملوث ملزم محمد جیلانی کو پولیس گولکنڈہ نے آج میڈیا کے سامنے پیش کیا اور بعد ازاں اسے مجسٹریٹ کے پاس پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون اے آر سرینواس نے کہا کہ /14 ستمبر کو ارونا کالونی ٹولی چوکی کی ساکن ایک خاتون نے اپنی کمسن بچی کے ساتھ اذاں انٹرنیشنل اسکول کے ملازم کی زیادتی کی بات بتائی تھی ۔ پولیس نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور متاثرہ لڑکی کو نیلوفر ہاسپٹل میں شریک کردیا ۔ سرینواس نے کہا کہ چاکلیٹ دینے کے بہانے جیلانی نے لڑکی کو راغب کیا تھا اور بعد ازاں اسے اسکول کے پہلی منزل کے احاطے میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی تھی ۔ والدین نے مہدی پٹنم کے مقامی دواخانے علاج کیلئے کمسن بچی کو منتقل کیا تھا لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر اسے نیلوفر ہاسپٹل لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ندیم کالونی کا ساکن محمد جیلانی کو اذاں اسکول کے انتظامیہ نے سال 2014 ء میں سوپر وائزر کی حیثیت سے تقرر کیا تھا اور اسے 10 ہزار روپئے تنخواہ دی جارہی تھی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی اسکول انتظامیہ بشمول ہیڈ مسٹریس اور دیگر اسکول عملہ کی موجودگی میں کمسن لڑکی نے جیلانی کی شناخت کی تھی ۔ ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں کافی شواہد اکٹھا کئے ہیں اور اس سلسلے میں اسٹیٹ فارنسک لیباریٹری کے ماہرین کی رائے حاصل کی جارہی ہے ۔
Mar daalo use chou raste par ya uska main part nikaaldo take naa rahe baans aur na baje baansuri