کانگریس نے اتوار کے روز پٹرول، ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے سبب مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ اضافی قیمتیں اب 100 روپیے تک پہنچے والی ہیں۔ اس کے لئے وزیر اعظم مودی کو مبارک باد دینی چاہئے۔ کانگریس ترجمان ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یو پی اے حکومت کے وقت بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، اس کے باوجود پٹرول، ڈیزل کی قیمت کم تھی۔ لیکن اس وقت جب خام تیل کی قیمت تقریباََ آدھی سطح پر ہے، ڈیزل، پٹرول کی قیمت اب تک کے سب سے اعلی سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔
سنگھوی نے اس بارے میں مرکزی وزیر رام داس اٹھولے کی تنقید کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنقید ملک کے عوام کے لئے ’غیر حسسا‘ اور ’خراب مذاق‘ ہے۔ سنگھوی نے صحافیوں سے کہا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ 100 روپیے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ میں ان کے سنچوری کی جانب بڑھنے کے لئے وزیر اعظم کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ ڈیزل کی قیمت بھی اب اس عداد شمار کو چھوتے ہیں‘