اورنگ آبادمیں کلرکمپنی جل کر خاک

0 3

ایک کروڑ سے زائد رقم کی اشیاءکاہوانقصان

اورنگ آباد:21ستمبر(جمیل شیخ):چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی میں کے۔۵۱پلاٹ پرواقع ایک کُلر کمپنی جمعہ دوپہر آگ لگنے سے جل کر خاک ہوگئی۔ا س حادثہ میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد رقمکےنقصان ہونے کی معلومات سامنے آرہی ہے۔ہفتہ واری چھٹی ہونے کی وجہ سے کمپنی میں ایک بھی ملازم نہیں تھا،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کمپنی میں آگ کیسے اور کسطرح لگی ابھی فی الحال اس کی جانچ شروع ہے۔تفصیلات کے مطابق چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی میں کندن ریڈی کا کُلر بنانے کاکارخانہ ہے۔جس میں تقریباً ۰۳سے ۵۳مزدور کام کرتے ہیں۔ہرجمعہ چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی میں ہفتہ واری چھٹی رہتی ہے ۔جس کی وجہ سے کمپنی میں کوئی مزدور کام پرنہیں تھے۔اس علاقے میں ایم آئی ڈی سی میں چھٹی ہونے کی وجہ سے مہاوترن کے ملازمین کا ٹرانسفارمر لگانے کاکام جاری تھا۔جس کی وجہ سے علاقہ میں بجلی بھی صبح سے بند تھی۔کمپنی کا اکاﺅنٹنٹ اور دیگر چار ملازمین کمپنی میں بٹھائے گئے گنپتی کی آرتی کرنے کے بعد باہرچبوترے پرآکر بیٹھ گئے۔دوپہر ساڑے بارہ بجے کے قریب اچانک کمپنی سے دھواں نکلتا دکھائی دیا۔کمپنی میں آگ لگتا دیکھ ملازمین نے اس فوراً اس حادثہ کی خبر پولیس کنٹرول روم اور فائر بریگیڈ عملہ کو دی۔خبرملتے ہی فائربریگیڈ عملہ فوراً موقع پر پہنچا اور تین گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔لیکن تب تک کمپنی میں موجود ایک کروڑ سے زائد رقم کی اشیاءجل کر خاک ہوگئی۔موقع پر سڈکو ایم آئی ڈی سی تھانہ کے پی آئی سریندر ماڑاکے دیگر پولیس ملازمین کے ساتھ موقع پر پہنچے۔اس حادثہ کی مزید جانچ پولس کررہی ہے۔