افغانستان کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی، لیکن حشمت اللہ شاہدی اوراصغرافغان کی بہترین اننگ کی بدولت افغانستان نے مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ حشمت اللہ سنچری بنانے سے محروم رہ گئے، لیکن وہ آخرتک آوٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے 97 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ جبکہ اصغرافغان نے پانچ چھکوں کے ساتھ 67 رنوں کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کے خلاف افغانستان کے بلے باز حشمت اللہ شاہدی نے بہترین اننگ کھیلی۔
افغانستان کی طرف سے سلامی بلے باز محمد شہزاد نے 20 رن اوراحسان اللہ نے 10 رن بنائے۔ وہ اپنی ٹیم کو بڑی شروعات نہیں دے سکے۔ رحمت شاہ نے بھی 36 رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 57 رن خرچ کرکے تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے شاہین خان آفریدی نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ حسن علی کو بھی ایک وکٹ ملا۔