ممبئی:ّ(ایجنسیز)گروگرام میں ایک نوجوان کے ساتھ مبینہ طورپرہوئے تشدد پرٹوئٹ کرنے کے ایک دن بعد نو منتخب رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرکوبالی ووڈ ادا کارانوپم کھیرنے مشورہ دیا ہے۔ انوپم کھیر نےٹوئٹ کرکے لکھا ہےکہ ‘عزیزگوتم گمبھیرآپ کی جیت کے لئے آپ کومبارکباد۔ ایک پرجوش ہندوستانی ہونےکے ناطے میں اس سے بہت خوش ہوں’۔انہوں نے لکھا ‘آپ نے مجھ سے کوئی نصحیحت نہیں مانگی ہے، لیکن پھربھی میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ میڈیا کے ایک دھڑے میں مشہورہونے کے جال میں مت پھنسیئے۔ اپنے کام کوبولنے دیجئے، ضروری نہیں کہ بیان دیئے جائیں’۔
کیا تھا گوتم گمبھیرکا ٹوئٹ:انوپم کھیرکا یہ ٹوئٹ گوتم گمبھیرکےاس ٹوئٹ کےایک دن بعد آیا ہے، جس میں گوتم گمبھیرنےکہا تھا ‘گروگرام میں ایک مسلمان کے سرسے ٹوپی اتارنےاورجے شری رام کے نعرے لگانے کےلئے کہا گیا، یہ قابل مذمت ہے۔ گروگرام کے افسران کو اس پرضرور کارروائی کرنی چاہئے۔ ہم ایک سیکولرملک میں رہتے ہں، جہاں جاوید اخترلکھتے ہیں اوہ پالہارے، نرگن اورنیارے اورراکیش اوم پرکارمہرا نے ہمیں دہلی -6 میں عرضیاں گانا دیا ہے’۔
کیا تھا پورا معاملہ:گروگرام میں ایک مسلم شخص سے جبراً ٹوپی اتروانے کی بات سامنےآئی تھی۔ برکت علی نام کےاس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتہ کی رات جب وہ صدربازارواقع جامع مسجد سے اپنے گھرجارہا تھا، تبھی اسی دوران 6 نوجوانوں نےاسے روک لیا۔ اس نےالزام لگایا کہ ان میں سے ایک نوجوان نے اسے ٹوپی اتارنےکوکہا اورجے شری رام اوربھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے کوکہا۔ منع کرنے پراس سے مارپیٹ کی گئی۔
