بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

ملکاپور:14 / اکتوبر ( محمد احسان سر ) پونے: مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے فروری، مارچ 2026 کے فروری ، مارچ میں منعقد ہونے والے ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ ( کلاس 12) اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (کلاس 10) کے امتحانات کی تاریخیں جاری کردی ہیں۔ 12 ویں جماعت کا تحریری امتحان "10 فروری سے شروع ہوگا اور 18 مارچ 2026” تک جاری رہے گا، جب کہ کلاس 10 کے تحریری امتحان 20 فروری سے شروع ہوگا اور 18 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔

یہ معلومات بورڈ سے جاری کی گئی ہے. یہ امتحانات ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذریعہ نو زونل بورڈز یعنی پونے، ناگپور، چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کونکن کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔ بارہویں جماعت کے امتحانات 10 فروری سے 18 مارچ تک ہوں گے۔ NSQF کے تحت پیشہ ورانہ مضامین کے پریکٹیکل امتحانات سمیت عملی، زبانی اور داخلی جائزہ جمعہ 23 جنوری سے ، پیر 09 فروری 2026 تک منعقد کیے جائیں گے۔

اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنرل نالج کے مضامین کے پریکٹیکل امتحانات بھی شامل ہیں۔ دسویں جماعت کے عملی اور زبانی امتحانات پیر 2 فروری سے بدھ 18 فروری 2026 تک ہوں گے۔ اس میں فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اور ہوم سائنس کے مضامین کے پریکٹیکل امتحانات شامل ہوں گے۔ دریں اثنا، ہائی اسکولوں، جونیئر کالجوں اور طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فروری تا مارچ 2026 کے پریکٹیکل اور تحریری امتحانات دونوں کی تاریخوں پر غور کرتے ہوئے اپنے نصاب کی منصوبہ بندی کریں۔ نوٹ :مزید و تفصیلی معلومات بورڈ ویب سائٹ سے اخذ کریں.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading