نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 67 ہزار 59 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں اس سے ایک دن پہلے 42859 زائد دو لاکھ نو ہزار 918 کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ اس دوران 1192 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جب کہ 2,54,076 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں اس دوران ملک بھر میں 61 لاکھ 45 ہزار 767 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی منگل کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 66 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 204 افراد کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز 88,209 سے گھٹ کر 17 لاکھ 43 ہزار 59 رہ گئے ہیں۔ فعال کیسز کی شرح فی الحال 4.20 فیصد ہے۔
اس دوران دو لاکھ 54 ہزار 76 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 94.60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار 198 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے 1192 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اور یہ شرح 1.20 فیصد ہے