شیواجی مہاراج کی سمادھی سے کتے کی قبر ہٹانے کاسمبھاجی راجے کا مطالبہ
سابق ایم پی چھترپتی سمبھاجی راجے نے راۓگڑھ قلعے سے واگھیا کتے کی سمادھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو خط لکھا ہے۔
چھترپتی سمبھاجی راجے نے اپنے خط میں کہا کہ "واگھیا نامی کتے کا ذکر یا حوالہ شیواجی مہاراج کے دور کے تاریخ میں کہیں نہیں ملتا۔”
اس بنیاد پر انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے سمادھی کے قریب موجود واگھیا کی سمادھی کو ہٹانے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ یہ کتے کی سمادھی درگراج راۓگڑھ پر تجاوزات ہے۔