ناندیڑ:13 فروری :(ور ق تازہ نیوز) ناندیڑمیں کانگریس پارٹی پھر ایکبار مصیبت میں آگئی ہے کیونکہ پارٹی کے حلقہ اسمبلی جنوب کے سابقہ رکن اسمبلی موہن راو ہمبرڈے نے آج باضابطہ طور پر راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پو ار) میںشمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ اس ضمن میں قندہار کے ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلی کر کی موجودگی میں انکی رہائش گاہ پرایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں موہن ہمبرڈے کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی مو جود تھے ۔
واضح ہو کہ گزشتہ کئی مہینوں سے یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ موہن ہمبرڈے کانگریس پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں اور راشٹروادی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ کئی دنوںسے ہمبرڈے کانگریس پارٹی کے پروگراموں میںبھی شرکت نہیں کررہے تھے ۔پرتاپ پاٹل نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موہن ہمبرڈے کی این سی پی میں شمولیت سے یقینا پارٹی ناندیڑ میں مضبوط ہوگی اور پارٹی سیاسی طور پر مزید مستحکم ہوگی ۔
موہن ہمبرڈے نے کہا کہ وہ کافی سو چ سمجھ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔اجیت پوار کے بارے میں کہا کہ وہ ترقی پسند قا ئدہیںاور ریاست کی ترقی کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں اورناندیڑ شہر وضلع کی ترقی کیلئے ہمیں ایسے ہی قائد کی ضرور ت ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں سابقہ چیرمین شیوراج ہوٹالکر‘ محمدخان پٹھان‘ وسنت سوگاوے ‘مادھو پاوڑے ‘محسن خان پٹھان ‘بالاجی شندے ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔