2 ستمبر سے مساجد کھولی جائے ورنہ سڑکوں پر نماز پڑھیں گے : امتیاز جلیل کا اودھو حکومت کو الٹی میٹم

اورنگ آباد : (ورق تازہ نیوز) ایم آئی ایم رہنما و اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت یکم ستمبر سے مندر و دیگر عبادت گاہوں کو کھولے ورنہ ہم دو ستمبر کو تمام مساجد کھولیں گے۔ اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ٹھاکرے کی حکومت کو ٹوئٹر پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ

"جب کاروبار ، کارخانے ، بازار کھل گئے ہیں ، اور بسیں ، ٹرینیں اور طیارے اڑنا شروع ہوگئے ہیں ، تو کس نے حکومت کو بتایا کہ کورونا وبا صرف مذہبی مقامات سے ہی پھیلے گی؟”

شراب کی دکانیں ، جو حکومت کی آمدنی کا ایک ذریعہ ہیں ، بھی کھلی ہیں اور محدود تعداد میں لوگ شادیوں کے لئے اکٹھے ہوسکتے ہیں ، تو پھر صرف مذہبی مقامات ہی کیوں بند ہوئے؟ یہ سوال امتیاز جلیل نے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اپنے طبی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے چھ ماہ لاک ڈاؤن ک کیا اور حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔ جب سب کچھ کھلا ہوا ہے تو اب صرف مذہبی مقامات کو ہی کیوں بند کیا جارہا ہے؟

مہاراشٹر حکومت کو الٹی میٹم ہے کہ وہ یکم ستمبر سے تمام مندروں کو کھولے اور ہم 2 ستمبر سے تمام مساجد کو کھولیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading