پرتاپ گڑھ 27 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے آرایس ایس چیف کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے برہمن لیڈر کو بدھ کو گرفتار کر جیل بھیجا ۔
ڈی ایس پی سٹی ابھے پانڈے نے بتایا کہ آرایس ایس کے عہدے دار مہیش گپتا نے گزشتہ روز تھانہ سٹی کوتوالی میں شکایت درج کرائ کہ برہمن سبھا کا لیڈر سرجن ترپاٹھی عرف ششی دھر ترپاٹھی نے فیس بک پر آرایس ایس چیف موہن بھاگوت کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کی ہے ۔پولیس کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ۔جہاں پولیس بدھ کو سول لائن سے ملزم سرجن ترپاٹھی عرف ششی دھر ترپاٹھی کو گرفتار کر موبائل برآمد کیا اور جیل بھیجا ۔