پربھنی کے ڈاکٹر ذاکر حُسین جونیئر کالج کے مؤظّف لیکچرار محترم محمد افضال عالم صدّیقی صاحب کا اِنتقال پُر ملال

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پربھنی شہر کی معروف شخصیت محترم جناب *محمد افضال عالم صدّیقی* صاحب، ریٹائرڈ پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حُسین ہائی اسکول، گنگاکھیڑ و سابق لیکچرار ڈاکٹر ذاکر حُسین جونیئر کالج، پربھنی ساکن مُمتاز نگر، روبرو گورنمنٹ ہاسٹل، دھار روڈ، پربھنی کا آج بتاریخ 20 ستمبر 2026ء بروز اتوار تقریباً شام 5 بجے حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں دوران علاج بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے۔ (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون)۔ الله تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مرحوم، جناب نہال احمد صدّیقی (مؤظّف اَپرنٹس ایڈوائزر و وائس پرنسپل، گورنمنٹ آئی ٹی آئی)، جناب محمد عمران صدّیقی (مؤظّف صدر مدرّس، مدرسہ قریشیہ پرائمری اسکول، ناندیڑ) کے بھائی اور محترمہ ثمینہ انجم صاحبہ (مؤظّف صدر معلّمہ، مدینتہ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ) کے دیور اور جناب احمد الدّین فاروقی صاحب کے برادر نسبتی تھے۔

ان شآء الله! مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بتاریخ 21 ستمبر 2026ء بروز پیر بعد نماز ظہر قبرستان گنج شہیداں کربلا، ہتائی، ناندیڑ شہر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading