18ویں انویٹیشنل آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ 2024 میں سینٹ اینز ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

18ویں انویٹیشنل آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ 2024 میں سینٹ اینز ہائی اسکول کی شاندار کاکیا۔ بی
(آفتاب شیخ)
سینٹ اینز ہائی اسکول کے طلبہ نے 18ویں انویٹیشنل آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ 2024 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فخر کا باعث بنے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ پریادرشنی اسپورٹس کمپلیکس، ممبئی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے 800 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔
اس مقابلے میں سینٹ اینز ہائی اسکول کے پری-پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری سیکشنز کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعددمیڈلز حاصل کیے اور چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ اسکول کے ہیڈ کوچ شیہان فراز شیخ، اور اسسٹنٹ کوچز سینڈائی خوشبو سید، سینسی ذیشان اور سیمپائی نیدیش کی زیر نگرانی طلبہ نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اسکول انتظامیہ نے اپنی کامیابی کا سہرا پرنسپل سسٹر وِنّاراسی اے. اور پری-پرائمری، پرائمری و سیکنڈری سیکشنز کی ہیڈ مسٹریسز کو دیا، جن کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے طلبہ کو بہترین کارکردگی کے لیے تیار کیا۔
ملک کی 9 ریاستوں، جن میں آندھرا پردیش، بہار، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹرا، راجستھان اور تلنگانہ شامل ہیں، کے شرکاء نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ اس ایونٹ نے کھیل کے جذبے، یکجہتی اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading