13 سالہ لڑکے نے 10 سال کی لڑکی کو لو لیٹرلکھاپھر کیاہوا پڑھئے

سریندر نگر :گجرات کے سریندر نگر ضلع میں 13 سالہ لڑکے نے ایک 10 سال کی لڑکی کو آئی لو یو کہہ دیا، اس کے بعد دونوں کے گھر والوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔ اتنا ہی نہیں معمولی سی لڑائی دیکھتے دیکھتے تشدد میں تبدیل ہو گئی اور دونوں جانب سے کم از کم 10 لوگ زخمی ہو گئے۔

سریندر نگر واقع گاوں گولڈا آنند پور کے اس حادثہ میں لڑکے اور لڑکی کے گھروالوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق لڑکا اکثر لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا تھا اور اس سے ’آئی لو یو‘ کہتا تھا۔ دعوی ہے کہ لڑکا، لڑکی کے اسکول میں لو لیٹر بھی رکھ دیتا تھا۔ جمعرات کے روز یہ معاملہ بڑھا اور تشدد تک پہنچ گیا۔ فی الحال تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسپتال کے ایک سینئر کے مطابق لڑکی نے لڑکے کی شکایت اپنے اہل خانہ سے کی۔ اس دورن لڑکی کے اہل خانہ لڑکے کے یہاں پہنچ گئے۔ بات چیت ہو ہی رہی تھی کہ اسی بیچ لڑکے کے گھروالے ناراض ہو گئے اور لڑکی کے گھر والوں پر حملہ کر دیا۔افسر نے بتایا کہ لڑکے کے گھروالوں نے لڑکی کے کنبہ کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر پھینک دیا اور بیٹ، لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، جس میں 6 لوگ زخمی ہو گئے۔وہیں دوسری جانب لڑکے کے گھروالوں کا الزام ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے پہلے حملہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹ اور راڈ سے لڑکی کے اہل خانہ نے حملہ کیا، جس میں 4 لوگ زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں لڑکے کے گھروالوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ جھوٹی کہانی ہے۔ لڑکے نے کوئی لو لیٹر نہیں لکھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading