12 اگست کو مکمل سورج گرہن، دن میں مکمل اندھیرا ہوگا

12 اگست 2026 کو فلکیاتی اعتبار سے ایک نہایت اہم دن قرار دیا جا رہا ہے۔ اس روز دن اور رات دونوں اوقات میں آسمان پر دلچسپ فلکیاتی مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ اسی دن مکمل سورج گرہن بھی ہوگا، تاہم یہ گرہن بھارت میں دکھائی نہیں دے گا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی وقت کے مطابق سورج گرہن 12 اگست کی رات 9 بج کر 4 منٹ پر شروع ہوگا اور 13 اگست کی رات 1 بج کر 27 منٹ تک جاری رہے گا۔ یہ مکمل سورج گرہن ہوگا، لیکن اس کی رویت بھارت میں ممکن نہیں ہوگی۔

فلکیات کے مطابق سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب سورج، چاند اور زمین ایک سیدھی لائن میں آ جاتے ہیں۔ اس دوران چاند، سورج اور زمین کے درمیان آ کر اپنی پرچھائیں زمین پر ڈالتا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں سورج مکمل طور پر نظر آنا بند ہو جاتا ہے اور چند لمحوں کے لیے دن میں اندھیرا چھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس خطے پر چاند کا سایہ پڑے گا وہاں چند منٹ کے لیے مکمل سورج گرہن کا دلکش منظر دیکھا جا سکے گا، جو ایک منفرد اور یادگار فلکیاتی تجربہ ہوگا۔

اسی رات آسمان پر ایک اور نادر فلکیاتی منظر بھی دیکھنے کو ملے گا، جہاں عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون تقریباً ایک ہی سیدھ میں دکھائی دیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کا منظر کئی دہائیوں بعد دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading