یو پی ایس سی نتائج: مسلم امیدواروں کی نمائندگی میں کمی، ٹاپ 100 میں صرف 2 امیدوار, مہاراشٹر کی ادیبہ انعم کو 142واں مقام

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے 2024 کے سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال محترمہ شکتی دوبے نے ٹاپ رینک حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ محترمہ ہرشیتا گوئل دوسرے اور مسٹر ڈونگرے آرچیت پراگ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس بار کے نتائج میں خواتین امیدواروں نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 5 میں سے تین مقامات حاصل کیے ہیں۔

یو پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مختلف سروسز کے لیے کل 1,009 امیدواروں (725 مرد اور 284 خواتین) کی سفارش کی گئی ہے۔ ان میں:

انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS): 180 امیدوار
انڈین فارن سروس (IFS): 55 امیدوار
انڈین پولیس سروس (IPS): 147 امیدوار
سینٹرل سروسز گروپ A: 605 امیدوار
گروپ B: 142 امیدوار شامل ہیں۔
اس سال سول سروسز کے ابتدائی امتحان کے لیے 9,92,599 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 5,83,213 نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 14,627 امیدوار مین امتحان کے لیے منتخب ہوئے، اور پھر 2,845 امیدواروں نے پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے کوالیفائی کیا۔ آخرکار 1,009 امیدواروں کو تقرری کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس سال سول سروسز کے ابتدائی امتحان کے لیے 9,92,599 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 5,83,213 نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 14,627 امیدوار مین امتحان کے لیے منتخب ہوئے، اور پھر 2,845 امیدواروں نے پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے کوالیفائی کیا۔ آخرکار 1,009 امیدواروں کو تقرری کے لیے منتخب کیا گیا۔

مسلمانوں کی نمائندگی میں کمی، رینکنگ میں بھی زوال
امسال یو پی ایس سی کے نتائج میں مسلمان امیدواروں کی نمائندگی میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ کل 26 مسلم امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں، تاہم کوئی بھی مسلم امیدوار ٹاپ 25 میں جگہ نہ بنا سکا۔ صرف دو امیدوار، ارم چوہدری (رینک 40) اور فرخندہ قریشی (رینک 67) نے ٹاپ 100 میں اپنی جگہ بنائی۔

ٹاپ 200 میں بھی صرف چار مسلم امیدوار شامل ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک قابلِ تشویش کمی ہے۔

منتخب ہونے والے مسلم امیدواروں کی فہرست:
ارم چوہدری – 40
فرخندہ قریشی – 67
محمد منیب بٹ – 131
ادیبہ انعم اشفاق احمد (ایوت محل ضلع مہاراشٹر–) 142
وسیم الرحمان – 281
محمد نایاب انجم – 292
محمد حارث میر – 314
محمد شوکت عظیم – 345
علیفہ خان – 417
نادیہ عبدالرشید – 429
نجمہ السلام – 442
شکیل احمد – 506
شاہ محمد عمران محمد عرفان – 553
محمد آفتاب عالم – 560
محسنہ بانو – 585
سید محمد عارف معین – 594
غلام حیدر – 633
حسن خان – 643
گھانچی غزالہ محمد حنیف – 660
محمد صلاح ٹی اے – 711
صدف ملک – 742
یاسر احمد بھٹ – 768
جاوید میو – 815
نذیر احمد بجران – 847
ارشد عزیز قریشی – 993
اقبال احمد – 998
رہائشی کوچنگ اکیڈمی اور دیگر اداروں کا کردار
کامیاب مسلم امیدواروں میں سے 17 نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) سے تربیت حاصل کی، جبکہ کئی امیدوار زکوٰۃ فاؤنڈیشن اور دیگر اقلیتی اداروں سے وابستہ کوچنگ پروگراموں سے مستفید ہوئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading