سری نگر۔23۔فروری ۔جموں۔کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو جمعہ کی دیر رات مائسوما میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس انہیں پکڑ کر کوٹھی باغ تھانے لے گئی۔ کہا جارہا رہا ہے کہ آرٹیکل 35۔اے پر 26 فروری کے آس پاس سماعت متوقع ہے۔ اسی وجہ سے احتیاطا انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس درمیان وادی میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نیم فوجی دستوں کی 100 کمپنیوں کو جموں۔کشمیر بھیجا ہے۔ اس میں سی آر پی ایف کی 35، بی ایس ایف کی 35، ایس ایس بی کی 10 اور آئی ٹی بی پی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔