ہندوستان کا ایک بوند پانی بھی پاکستان نہیں جانے دوں گا : وزیر اعظم

ہوشیار پور : پنجاب کے ہوشیار پور میں جمعہ کے روز ایک انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کی تقسیم کو لیکرکانگرس پر جم کر حملہ بولا ۔ انہوں نے پاکستان میں بہہ رہے ہندوستان کے پانی کے لئے کانگرس کو قصوروار ٹھہرایا ۔
انہوں نے کہا کہ ‘پنجاب اور دیگر علاقوں کو ہمارے پانی کے اس حصے کی ضرورت ہے جو پاکستان میں بہہ رہا ہے ۔وہ بالواسطہ طور پر سندھ آبی معاہدہ کے تحت بھارت کے حصے کے حصے کے پانی کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال ہو گئے ، یہاں میرا کسان پانی کے بغیر پریشان ہے۔

کانگرس نے 70 سال اس پانی کو نہیں روکا۔ان کو سمجھ تھی، لیکن ان کو لگا کہ پانی روک دیں گے تو ووٹ بنک ناراض ہو جائے گا۔کانگرس کو اپنے ووٹ بنک کی فکر تھی، لیکن کسانوں کی فکر نہیں ہے۔ہم نے ایک ایک بوند کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بوند پانی بھی جس پر ہندوستان کا حق ہے اس کو پاکستان نہیں جانے دوں گا۔مودی نے پنجاب میں بی جے پی شرومنی اکالی دل اتحاد کو ‘ دِلوں کا اتحاد’بتایا۔بتا دیں کہ پنجاب میں ایک ہی ساتھ 19 مئی کو 13 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن ہونا ہے۔

#Punjab #Hoshiarpur #PMNarendraModi #Congress #Water #India #Pakistan

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading