اندور: کانگرس نیتا اور پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے ۔اندور میں ایک ریلی کے دوران سدھو نے بھاجپا پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ‘ حکومت روٹیاں کم بناتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگرس نے ملک کو گورے انگریزوں سے آزادی دلائی اور اب اندور والے اس ملک کو کالے انگریزوں سے نجات دلائیں گے ۔سدھو نے آگے کہا کہ ” مودی نے آج تک کچھ نہیں کیا ، انہوںنے صرف نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دینے کا کام کیا ہے ”۔
در اصل سدھو اندور میں سے کانگرس امیدوار پنکج سنگھوی کے پرچار کے لئے آئے تھے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کا موازنہ ایسی دلہن سے کیا ، جو روٹی کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے۔ سدھو نے وزیر اعظم مودی پر کام کم اور پرچار زیادہ کرنے کا الزام لگایا ۔بھاجپا پر حملہ بولتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ‘ کانگرس ہی وہ پارٹی ہے ، جس نے ملک کو آزادی دلائی ، یہ مولانا آزاد اور مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے ۔انہوں نے گوروں سے آزادی دلائی تھی اور تم اندور والو، اب کالے انگریزوں سے اس ملک کو نجات دلاؤگے ‘۔سدھو یہیں نہیں رُکے انہوں نے آگے کہا کہ مودی کو لگتا ہے کہ 2014 سے پہلے ملک میں محص ایک چائے کی دکان تھی اور اس لئے انہوں نے نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دئیے ہیں۔
سدھو کے بیان پر بھاجپا کا پلٹوار
مودی کالے ہیں تو کیاں ہوا غریبوں کے رکھوالے ہیں
نئی دہلی : بھاجپا نے کانگرس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے "کالے انگریز” والے بیان پر زبردست پلٹوار کیا ہے ۔ بھاجپا نے سدھو کے بیان پر پلٹوار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سدھو نے صرف وزیر اعظم نریندر مودی کو نہیں بلکہ پورے ہندوستان کو "کالا انگریز” کہا ہے ۔ بھاجپا کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے آئے سمبت پاترا نے کہا: مودی کالے ہیں تو کیا ہوا ، ہندوستان کے رکھوالے ہیں۔
اس دوران انہوں نے سونیا گاندھی کے رنگ کو لے کر بھی طنز کستے ہوئے کہا کہ: مودی جی انگریز ہے اور سونیا گاندھی ہندوستانی ہیں ۔ یہ کیا انصاف ہے ؟ مودی جی کالے ہیں تو کیا ہوا دل والے ہیں ۔ مودی جی کالے ہیں تو کیا ہوا غریبوں کے رکھوالے ہیں ۔ ہندوستان کے رکھوالے ہیں ۔
#NavjotSinghSidhu #Congress #NarendraModi #BJP #UrduNews
#MadhyaPardesh #Indore #LokSabhaElection2019 #PMModi #BJP #Congress #NavjotSinghSidhu #Politics #UrduNewsHindSamachar