ہاردک پٹیل کی کانگریس میں شمولیت، بی جے پی پر تنقید

احمدآباد 12 مارچ ۔گجرات میں پاٹیدار کوٹہ ایجی ٹیشن کے لیڈر ہاردک پٹیل نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

پٹیل نے لوک سبھا انتخابات سے قبل سرگرم سیاست میں داخلہ کے لئے اپنے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیا اور کہاکہ اب وہ بہتر انداز میں ریاست کے چھ کروڑ عوام کے لئے کام کرسکیں گے۔ ضلع گاندھی نگر میں ادالج گاو¿ں کے قریب کانگریس کی ریلی میں اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہاردک پٹیل نے ریلی کے شرکاءسے سوال کیاکہ آیا اُنھوں نے صحیح فیصلہ کیا ہے جس پر شرکاءنے اثبات میں جواب دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پٹیل نے کہاکہ پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد کانگریس نے جب یہاں 28 فروری کو منعقدہ ریلی ملتوی کردی تھی لیکن وزیراعظم مودی اُس وقت بھی ملک بھر میں ریلیوں سے خطاب میں مصروف تھے۔ 25 سالہ ہاردک پٹیل نے راہول گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے اُنھیں دیانت دار قرار دیا۔ ہاردک نے کہاکہ ’لوگ پوچھتے ہیں کہ میں نے کانگریس اور راہول گاندھی کا انتخاب کیوں کیا؟

مَیں نے راہول گاندھی کا انتخاب اس لئے کیا کیوں کہ وہ دیانت دار ہیں۔ وہ ڈکٹیٹر کی طرح کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے‘۔ کانگریس میں خاندانی سیاست کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی کے الزام پر ہاردک پٹیل نے جواب دیا کہ اگر کسی سیاستداں کا بیٹا عوام کی خدمت کے لئے اس میدان میں داخل ہونا چاہتا ہے تو اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ اُنھوں نے کانگریس کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading