گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص قرار

بھارتی شہری گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ چند سال پہلے جس گوتم اڈانی کو بہت کم لوگ جانتے تھے، کالج سے ڈراپ آوٹ ہوجانے والے مگر بھارت کے ایک بڑے کاروباری شخص ہیں۔ ہے۔ اڈانی نے سب سے پہلے اپنی قسمت آزمائی کے لیے ہیروں کا کاروبار کیا مگر بعد ازاں کوئلوں کا رخ کر لیا۔ اب دنیا میں تیسرے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز پا لیا۔

یہ ایشیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے بلوم برگ کے سب سے زیادہ امیر تین افراد میں سے ایک کا تعلق ایشیا سے ہے۔ اسی بھارت کے مکیش امبانی اور چین کے جیک ما یہ پوزیشن حاصل نہ کر سکے جو اڈانی کو مل گئی ہے۔

اڈانی کے پاس 137،4 ارب ڈالر مالیت کی دولت ہے۔ اس تیسری پوزیشن کے لیے فرانس کے شہری برنارڈ آرنالٹ کے ساتھ مقابلہ تھا اب اڈانی سے آگے صرف ایلن مسک اور جیف بیزوس امیر ترین افراد کی رینکنگ میں ہیں۔

60 سالہ اڈانی نے اپنے زندگی کے حالیہ چند سال کوئلے کے کاروبار میں لگائے ہیں۔ کوئلے کو کانوں سے بندرگاہ تک پہنچانا ان کا بزنس ہے۔ علاوہ ازیں سیمنٹ کی صنعت، میڈیا اور ڈیتا سنٹرز کے کاروبار میں رہے ، مگر اب ان کا گروپ بھارت کو نجی شعبے کا سب سے بڑا آپریٹر ہے جو بندرگاہوں اور ائیر پورٹس کو چلانے والا ہے۔ سٹی گیس کے تقسیم کار اور کوئلے کی کانوں کے کاروبارسے منسلک ہے۔

اس کے علاوہ اڈانی کی زیر ملکیت آسٹریلیا میں بھی کیمیکل مائن ہے جس پر ماحولیات والے کافی تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے ماہ نومبر میں 70 ارب ڈالر کی خطیر رقم سے گرین انرجی کے شعبے میں قدم رکھا اور دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والے بن گئے۔

اب ان کی کاروباری سلطنت پھیل کر دنیا کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک ہے اور خوب دولت کمارہی ہے۔ کچھ ماہرین اڈانی کی کمپنی میں تجربہ کار افراد کی کمی کی بات کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود اڈانی کی کمپنیوں کے حصص بڑھے ہیں۔

ان حصص میں سے کچھ 2020 کے بعد سو فیصد بڑھے ہیں اور ان کی قدر میں ساڑھے سات سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کاروباری ٹائیکون نے بھارت میں ان چیزوں پر توجہ دی ہے جنہیں مودی نے اپنی ترجیحات اہمیت دی ہے۔منگل کے روز اڈانی انٹر پرائززلمیٹڈ، کے حصص مارکیٹ بند ہونے تک 1،7 فیصد تک بڑھ گئے تھے۔ ادانی کی کمپنیوں نے کئی غیر ملکی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کرائی۔ سال 2022 میں اپنی دولت میں 60،9 ارب ڈالر کی دولت کا اضافہ کیا۔ اب بیل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شہری ہیں اور اڈانی تیسرے امیرترین ۔