گوا میں کانگریس نے پیش کیا حکومت بنانے کا دعویٰ

پنجی؛17مارچ ۔( ایجنسیز)گوا میں طویل وقت سے جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان کانگریس نے ہفتہ کو حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ کانگریس نے گورنرمردلا سنہا کوخط لکھ کربی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کوتحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہےاورکانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے،

 

 

اس لئے کانگریس کوحکومت سازی کا موقع دیا جانا چاہئے۔اس خط میں کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ گوا میں صدرراج نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش غیرقانونی ہوگی اورکانگریس اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔ اپوزیشن لیڈرچندر کانت کولیکرکی طرف سے بھیجےگئےاس خط میں لکھا ہے’منوہرپاریکرکی قیادت والی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے، ساتھ ہی ساتھ وہ اسمبلی میں اکثریت کھوچکی ہے’۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں اعتماد ہے کہ گورنرآئین کے اصولوں پرعمل کریں گی’۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading