نئی دہلی:(ایجنسیز)انڈیا کے ایک معروف اخبار کے مطابق ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینیئر پرچارک (مبلغ) اندریش کمار نے کہا ہے کہ سنہ 2025 کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا۔انھوں نے یہ بات سنیچر کے روز کشمیر کے مسئلے پر ایک تقریر کے دوران انڈیا کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں کی۔انھوں نے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
‘آپ لکھ لیجیے کہ آپ پانچ سات سال بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خریدیں گے اور آپ کو تجارت کا موقع حاصل ہوگا۔’اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اندریش کمار نے کہا کہ سنہ ’47 سے پہلے پاکستان نہیں تھا۔ لوگ یہ کہتے ہیں (سنہ) 45 کے پہلے وہ ہندوستان تھا۔ اور 25 (2025) کے بعد دوبارہ وہ ہندوستان ہونے والا ہے۔’انھوں نے کہا: ‘حکومت ہند نے پہلی بار کشمیر پر سخت موقف اپنایا ہے۔ کیونکہ فوج پولٹی?ل ول پاور (سیاسی عزم) پر عمل کرتی ہے لہذا ہم یہ خواب لیکر بیٹھے ہیں کہ لاہور جا کر بیٹھیں گے اور کیلاش مان سروور جانے کے لیے چین سے اجازت نہیں لینی پڑے گی۔ ڈھاکہ میں ہم نے اپنے ہاتھ کی حکومت بنائی ہے۔’انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ‘اکھنڈ بھارت’ کا خواب جلد ہی پورا ہوگا۔اس کے متعلق میں نے کمیونسٹ پارٹی انڈیا۔مارکسٹ کی رہنما اور اس کی خواتین ونگ کی سیکریٹری صحافی اور ایکٹیوسٹ کویتا کرششن سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ‘ان کا اکھنڈ بھارت’ ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے۔