گلی بوائے فلم کو آسکر 2020 میں اینٹری ملی

ممبئی، 21 ستمبر (یو این آئی) زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اداکاری والی فلم ’گلی بوائے‘ کو آسکر2020میں اینٹری مل گئی ہے۔اس فلم کو ہندستان کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے زمرہ میں آسکر کے لئے بھیجا گیا ہے۔

فلمساز اور بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم کے آسکر میں پہنچنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گلی بوائے‘ کو ہندستان کی طرف سے 92ویں آسکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ فلم فیڈریشن اور زویا، ریما کاگتی، رنویر، عالیہ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد۔

اس فلم میں رنویر سنگھ نے مراد کا کردار ادا کیا ہے جو ممبئی کی جھگی میں رہنے والا رینپر ہے اور سماجی اقتصادی حالات سے اوپر اٹھ کر اسٹار بننا چاہتا ہے۔ یہ فلم اسٹریٹ رینپر ڈیوائن اور نیجی سے متاثر ہے۔ 14فروری 2019کو ریلیز ہوئی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔

خیال رہے کہ اتراکھنڈ کے ایک کسان کی زندگی پر مبنی ڈوکیومنٹری ’موتی باغ‘ بھی ڈوکیومنٹری زمرہ میں ہندستان کی اینٹری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading