گاڑیوں کے بعد اب الیکٹرک جہاز، دنیا کے سب سے تیز ترین جہاز کا کامیاب تجربہ

نیویارک: دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترینالیکٹرک جہاز کی تمام تر ٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسے ایک اور جہاز کی ریپلیکا (نقل) پر کیا گیا جس کا نام آئن برڈ ہے۔یہ الیکٹرک جہاز رولس رائس کے ایک اقدام (اے سے سے ای ایل) کا حصہ ہے،جہاز کے تجربے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں 500 ہارس پاور الیکٹرک پاور ٹرین کے ساتھ

ساتھ ایک ایسی بیٹری بھی شامل ہے جو 250 گھروں کو با آسانی بجلی پہنچا سکتی ہے،الیکٹرک جہاز کا تجربہ کرنے والی ٹیم نے اس جہاز کے ایک ایک حصے، اس کی کارکردگی، رفتار، بیٹری اور تمام تر ٹیکنالوجی کی جانچ کی ہے۔رولس رائس الیکٹرک کے ڈائریکٹر روب واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 2050 تک کاربن کی آلودگی صفر تک پہنچنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading