گانے میں مودی کا نام ‘ پولیس نے پروگرام رکوادیا

چینائی ۔28 جنوری . چینائی کے بسنت نگر بیچ پر ایک میوزیکل بینڈکو گانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام استعمال کرنے کی وجہ سے کنسرٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا۔ اسٹریٹ کلچر فیسٹیول میں بجنے والے گانے میں وزیر اعظم مودی کا نام استعمال کیا جا رہا تھا۔ کاسٹلیس کلیکٹیو نامہ میوزیکل بینڈ نے جیسے ہی وزیراعظم مودی پر بنے نغمے گانے شروع کئے تبھی پولیس نے گانا روکوا دیا۔ دریں اثناءپولیس نے کہا ہے کہ اس طرح کے سیاسی گانوں کو گانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ پروگرام منعقد کرنے والے گلوکار ٹی ایم کرشنا نے کہا، پولیس عہدیدار نے ہمیں گانے سے روکنے کے لئے کہا کیوں کہ یہ گانا سیدھے طور پر سیاسی تھا۔ اسلئے اسے گایا نہیں جا سکا۔ ہمارے ملک میں تنقید کو منفی مانا جاتا ہے۔ ہم سبھی کے پاس اظہار رائے کی آزادی بھی ہونی چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading