کپل شرما اس لڑکی سے شادی کریں گے

ممبٸ:9۔اکتوبر۔ایجنسیز۔گزشتہ دنوں خبر آئی کی کپل شرما جلد ہی اپنے ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے ساتھ واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ ڈپریشن اور زیادہ شراب پینے کی وجہ سے کپل شرما کا وزن کافی بڑھ گیا تھا۔ اب انہوں نے خود کو فٹ کر لیا ہے۔ اور اسی کے ساتھ کپل کے مداحوں کے لئے ایک اور بڑی خوش خبری ہے۔ممبئی مرر کی خبر کے مطابق، کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گنی چتراتھ سے دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ شادی کی یہ تقریب چار دن تک چلے گا۔ شادی پورے پنجاپی طور طریقہ سے ہوگی۔ اس میں قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ شادی کپل کے پنجاب والے گھر سے ہی ہوگی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کپل کی شادی میں فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹاس شامل ہو سکتے ہیں۔ پنجاب میں شادی کے بعد کپل ممبئی میں بھی ایک رسیپشن پارٹی دیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading