ممبٸ۔٩۔اکتوبر ۔شیوسینا نے اپنے اخبار’سامنا‘ کے اداریے میں ایک بارپھربی جے پی پرسخت حملہ کیا ہے۔ سامنا کے ذریعہ شیو سینا نے بی جے پی سے کہا ہے کہ اگرجلد ازجلد رام مندرکا کام شروع نہیں ہوا توآئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔شیو سینا نے لکھا ’’جلد زاجلد رام مندر کی تعمیرکرے بی جے پی ورنہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ’’رام نام ستیہ…‘‘ کے لئے تیاررہے‘‘۔ اداریے میں لکھا گیا ہے کہ بابری مسجد کو شیوسینکوں نے گرایا اوراس وقت بالا صاحب ٹھاکرے نے اس کی ذمہ داری بھی لی تھی۔ اب جب بی جے پی کی حکومت مرکز میں ہے، ایسے میں رام مندر کی تعمیرمیں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟